وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمان اور حلقہ3 گلگت

تحریر جمیل عباسی
گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کی24عام نشستیں اور 24حلقے ہیں جن میں حلقہ نمبر ۳ دنیور بڑے حلقوں میں شمار ہوتا ہے اس وقت حلقہ ۳ گلگت بلتستان کا دل بننے جا رہا ہے کیونکہ قراقرم ہائی وے دنیور کا سینا چیرتے ہوے آگے گزرتا ہے اور دنیور کو اگرہم گلگت بلتستان کا زیرو پوانٹ کہے تو یہ غلط نہیں ہوگا چائنہ پل سے سلطان آباد تک ٹریفک اور لوگوں کا آمدورفت روزانہ بڑھ رہا ہے اور ساتھ ساتھ اونچی بلڈینگوں،بینکوں اور کمرشل پلازوں کا اضافہ ہو رہا ہے لیکن روڑ تنگ اور لوگوں کے بغیر پاکینگ دکان ورک شاپ اور دیگر کاروبار مسائل میں اضافہ کر رہے ہیں دنیور کو اب تک ڈسٹرکٹ ہونا چاہے تھا لیکن سب ڈیویژن ہونے کے باوجود یہاں ایڈمنسٹریشن،ٹریفک اور نکاسی آب کے نظام کا فقدان ہے البتہ ویسٹ مینیجمنٹ دنیور کے آنے سے صفائی کے نظام میں خاطر خواہ بہتری آئی ہے یہاں حلقے کا فنڈ آٹے میں نمک کے برابر ہے آئے روز گلگت بلتستان کے دیگر اضلاع سے بہت سارے گھرانے دنیور شفٹ ہو رہے جہاں سے انہیں اپنے کروباری اور تعلیمی ضروریات پوری کرنے میں آسانی ہو رہی ہے لہذہ حکومت کو صوبائی فنڈ سے معقول رقم اس حلقے میں خرچ کرنی پڑھے گی۔ایک غیر جانب دار سروے کے مطابق حلقہ ۳ میں میگا پروجیکٹس پر کام تیزی سے جاری ہے جس میں دنیور واٹر سکیم،دنیور پاور ہاوس، دنیور ویسٹ مینیجمنٹ ڈپارٹمنٹ،بگروٹ روڈ،ہمارن بگروٹ 3.5میگا واٹ پاور ہاوس،حراموش روڈ، ڈگری کالج حلقہ ۳ سر فہرست ہیں موجودہ حکومت نے اپنے چار سالوں میں امن و امان کیلئے کاطر خواہ اقدامت کئے جس کی بدولت پچھلے سال دس لاکھ سیا ح نے گلگت بلتستان کا رخ کیا اور بڑے بڑے پروجیکٹس منظور ہوے ان پروجیکٹس پر اربوں رقم خرچ کی جا رہی ہے کہا یہ جارہا کہ ان پروجیکٹس کا فائدہ ایک دو سال بعد ظاہر ہونا شروع ہوگا ظاہری بات ہے گلگت بلتستان کا سب سے بڑاحلقہ ہونے کے ناطے مسائل بھی زیادہ ہونگے اور ان کے تدارک کیلئے وقت اور خطیر رقم درکار ہے حلقے کے منتخب نمائندہ و منسٹر ورکس ڈاکٹرمحمد اقبال اور وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمان سے اوشکھنداس عید گاہ کے مقام پر 3.5بگروٹ پاور ہاوس کی افتتاحی تقریب کے بعدمیں نے ان سے حلقے کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی منسٹر ورکس ڈاکٹر اقبال بھی موجود تھے جن کا کہنا تھاکہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان کی خصوصی دلچسپی اور عوام دوست پالیسی کی بدولت سب سے زیادہ حلقہ ۳میں بنیادی سہولیات اور میگا پروجیکٹس پر کام ہو رہا ہے ان کا کہنا تھا کہ میں جو بھی سکیم لیکر وہ وزیر اعلیٰ کے پاس جاتے ہیں تو بلا تفریق منظور کرتے ہیں۔وزیر اعلیٰ سے میری اوشکھنداس اور جلال آباد میں یوتھ کیلئے سٹیدیم، صحافیوں کیلئے پرس کلب،بگروٹ ٹوریسٹ پوائنٹس اور روڈز پر بات ہوئی انہوں نے یوتھ اینڈ سول سوسائٹی حلقہ۳ کی خدمات اور بین المسلک ہم آہنگی کی تعریف کی اور مرحوم شکور علی زاہدی کے علاقے کیلئے خدمات (خصوصا بگروٹ روڈ کیلئے کالم نگاری) کا ذکر بھی کیا اور بہت جلد یوتھ کے ساتھ مل کر بگروٹ اور حراموش میں یوتھ فیسٹیول کے انعقاد کا عیادہ کر لیا۔
حلقہ ۳ کو خدا نے خوبصورت حسن اور معدنیات سے نوازا ہے منوگہ، کٹوال حراموش اور گرگو بگروٹ علاقے کے خوب صورت سیاحتی مقامات میں شامل ہوتے ہیں وادی بگروٹ گلگت سے 35کلومیٹر کے فاصلے پر واحد گلیشر ز ہیں جو کئی بیماریوں کیلئے مفیدبھی ہیں اور ایک دن میں فیملی کیساتھ تفریح کر کے واپس اپنی منزل مقصود تک پہنچا جا سکتا ہے بگروٹ کا نالہ نلتر کے بعد دوسرا بڑا نالہ سمجھا جاتا ہے بگروٹ سے نگر شمشال اور حراموش جایا جاسکتا ہے راکا پوشی بگروٹ کے حسن میں اضافہ کرتی ہے بگروٹ سے حراموش کیلئے پیدل ٹریکیگ کا راستہ ہے جو مستقبل قریب میں سیاح کیلئے بہترین ٹریکینگ پوائنٹ ہوسکتا ہے کٹوال جھیل گلگت بلتستان کا خوبصورت جھیل ہے جہاں ہزاروں سیاح سالانہ حراموش کا رخ کرتے ہیں حال ہی میں LUMSکے طلبہ وطالبات اور پروفیسرز کی ٹیم سینئر صحافی ثمر عباس قذافی کی قیادت میں ایک ہفتے تک حراموش میں ریسرچ پہ کام کر چکی ہے ان کا کہنا تھا کہ وادی حراموش گلگت بلتستان کی خوبصورت وادی ہے البتہ حکومت اس جانب توجہ دے تو سالانہ پوری دنیا سے سیاح یہاں کا رخ کریں گے حکومت کے ساتھ ساتھ عوام خصوصا یوتھ کو سیاحت کے فروغ کیلئے فرقہ،لسانی اور سیاسی معاملات سے ہٹ کر اقدامات کرنا چاہئے جس طرح ہنزہ میں عوام اور انتظامیہ نے ضلع بھر میں مل کر صفائی اور شاپینگ بیگز کے کم استعمال پر کام کیا اور سیاح کے فروغ کیلئے اپنے گھر بار چھوڈ دئے۔بلتستان میں بھی ثقافت اور سیاحت کے فروغ کیلئے لوگوں نے حکومت کے ساتھ مل کر اقدامات کئے ہمارا دین اسلام بھی صفائی کو نصف ایمان کا درجہ دے چکا ہے ہماری دعا ہے کہ اللہ ہمیں اپنے ارد گرد کے ماحول صاف رکھنے اور دوسروں سے اچھا برتاو کرنے کی توفیق دیں۔شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ اقبال جوانوں سے مخاطب ہو کر فرما تیں ہیں
اس قوم کو شمشیر کی حاجت نہیں رہتی
ہو جس کے جوانوں کی خودی، صورت فولاد

Sharing is caring!

About admin

Daily Mountain Pass Gilgit Baltistan providing latest authentic News. Mountain GB published Epaper too.