گلگت: پونیال روڈ میں فائرنگ سے محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ رورل ڈویلپمنٹ کے پروجیکٹ ڈائریکٹر محمد حسنین اکبر جاں بحق ہو گئے، پولیس نے ملزم شفقت ساکن امپھری کو گرفتار کر لیا
پونیال رو ڑ گلگت میں افطاری کی بعد فائرنگ کے واقعے میں پروجیکٹ منیجر ایل جی اینڈ آر ڈی حسنین اکبر ساکن حیدر پورہ گلگت جاں بحق ہو گئے ہیں سٹی تھانہ پولیس نے بروقت کارروائی کرکے ملزم شفقت حسین کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کیا اور تفتیش شروع کر دی ہے پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کا ذہنی توازن درست نہیں اور اس سے قبل بھی کئی وارداتیں کر چکا ہے