گلگت:ایم ڈبلیو ایم جی بی کے رہنماء شیخ نیئر عباس مصطفوی ، ممبر اسمبلی ڈاکٹر رضوان و دیگر کا فورس کمانڈر سے ملاقات
شیخ نیئر، رکن اسمبلی حاجی رضوان، الیاس صدیقی، عارف قمبری اور غلام عباس پر مشتمل مجلس وحدت المسلمین کے وفد نے فورس کمانڈر میجر جنرل احسان محمود خان سے ہیڈ کوارٹر ایف سی این اے میں ملاقات کی اور جی بی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وفد نے علاقے میں امن و امان قائم رکھنے اور قومی سلامتی کے امور میں پاک فوج کے ساتھ ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔