گلگت قائد حزب اختلاف گلگت بلتستان اسمبلی کیپٹن(ر) محمد شفیع نے کہا ہے ڈاکٹر اقبال میری لائی ہوئی محکمانہ سکیموں پر تختیاں لگا رہا جو کسی صورت قابل برداشت نہیں.حلقہ نمبر 3 میں کئی محکمانہ سکیمیں متعدد درخواستیں گزار کر منظور کروا رہا ہوں اور ڈاکٹر اقبال تختیاں لگا کر اپنی کارکردگی دکھا رہا ہے. جو محکمانہ سکیمیں اس کے ڈپارٹمنٹ کے ہیں ان پر تختیاں لگایا تو برداشت کیا ہے. محکمہ تعلیم اور محکمہ صحت جن سے ڈاکٹر اقبال کا تعلق نہیں بنتا ہے کی سکیموں پر تختیاں لگانے کی تیاریاں کر رہا. بگروٹ ڈسپنسری پر ڈاکٹر اقبال کی تختی لگی تو حالات خراب ہونگے اور اس کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی. انہوں نے کہا ہے بگروٹ ڈسپنسری کو منظور میں نے کروایا ہے اور اب سننے میں آرہا ہے کہ ڈاکٹر اقبال اس سکیم پر بھی اپنی تختی لگانے کی تیاری کر رہا ہے. چیف سیکرٹری گلگت بلتستان بگروٹ ڈسپنسری اور دیگر محکمانہ سکیموں پر ڈاکٹر اقبال کی تختیاں لگانے پر نوٹس لیں.اگر بگروٹ ڈسپنسری پر ڈاکٹر اقبال کی تختی لگی تو لا اینڈ آرڈر کا مسلہ پیدا ہوگا اور ذمہ داری حکومت پر ہوگی.