حراموش کھلتارو روڑ میٹل نہ ہو نے کی وجہ سے مریضوں کو چار پائی میں لانے پر مجبور ہیں سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے ایک طرف لینڈ سلائیڈنگ اور دوسری طرف دریائی کٹاو کی وجہ سے سڑک عموما تحصیل سے تحصیل تک کا رابط منقطع ہے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے محکمہ پی ڈبلیو ڈی کے اعلی احکام نے ابھی تک کام شروع نہیں کیا ہے عمائدین کھلتارو حراموش نے وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن اور چیف سکریٹری خرم آغا گلگت بلتستان,وزیر تعمیرات عامہ سیکریٹری تعمیرات سے از خود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے بے صورت دیگر عوام سراپا احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے