گلگت. (پ ر) انسپکٹرجنرل پولیس گلگت بلتستان ثناء عباسی کی زیر صدارت پولیس ہیڈکوارٹرز میں پولیس ریفارمز کے حوالے سے ایک اہم میٹنگ ہوئی. میٹنگ میں اے آئی جی آپریشنز محمد جمیل نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے عوام الناس کی سہولت کے لئے تمام صوبوں میں ضلع کے ایس پی کے زیر نگرانی عوامی شکایات سیل کا قیام عمل میں لایا گیا ہے. گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں عوامی شکایات سیل قائم کرکے ان کا باقائدہ افتتاح بھی ہو چکا ہے. ان شکایات سیلوں میں ایک آفیسر کے ساتھ دیگر معقول سٹاف بھی تعینات ہیں جو عوام الناس کی شکایات پر انکوائری عمل میں لا کر فوری انصاف فراہم کرتے ہیں. اوراس کی ماہانہ پراگرس رپورٹ چیف جسٹس آف پاکستان کو بھیجی جاتی ہے اجلاس میں بتایا گیا کہ گزشتہ چھ مہینوں کے دوران ان شکایات سیلوں کو 67شکایات ہوئے جن میں 58شکایات کو انکوائری کے بعد حل کیا گیا. جبکہ باقی ماندہ 9 شکایات کو بھی 9 جولائی تک حل کئے گئے. اس وقت کوئی شکایت زیر تفتیش نہیں ہے. میٹنگ میں انوسٹی گیشن کی improvement کے متعلق تجاویز پر بھی غور ہوا. PTC, لاء کالج اور جوڈیشل اکیڈمی میں انوسٹی گیشن کلاسسز شروع کروانے کے لئےتجاویز لی گئی. اے ٹی سی قانون میں ترمیم پر بھی غور و خوض ہوا اور تجاویز تیارکی گئی. ثناء اللہ عباسی نے گلگت بلتستان میں قائم شکایات سیلوں کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا. میٹنگ میں ڈی آئی جی قمر رضاء جسکانی, ڈی آئی جی کرائمز برانچ فرمان علی, اے آئی جی سپیشل برانچ حنیف اللہ , اے آئی جی آپریشنز محمد جمیل, اے آئی جی سی ٹی ڈی حفیظ الرحمان, ڈی ایس پی لیگل محمد عبداللہ ارو دیگر آفیسران شریک تھے.