وزیر اعلی گلگت بلتستان نے سلطان آباد میں انٹر گرلز کالج کا افتتاح کر دی

وزیر اعلی گلگت بلتستان نے سلطان آباد میں انٹر گرلز کالج کا افتتاح کر دیا۔ کالج کو عظیم سماجی کارکن اور جذام کے امراض کی ڈاکٹر روتھ فاو کی خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے روتھ فاو گورنمنٹ انٹر کالج کا نام دیا گیا ہے۔

افتتاحی تقریب کے موقع پر صوبائی وزیر تعمیرات ڈاکٹر اقبال ، معاون خصوصی عابد علی بیگ ، سیکریٹری اطلاعات فدا حسین ایڈیشنل سیکریٹری تعلیم نجیب عالم سمیت اعلی سیاسی و سماجی شخصیات بھی موجود تھیں۔
سلطان آباد اور دنیور سے کثیر تعداد میں خواتین اور عوام نے شرکت کی اور حکومت گلگت بلتستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس کالج کے قیام سے مقامی خواتین کو حصول تعلیم میں آسانی ہوگی۔

Sharing is caring!

About admin

Daily Mountain Pass Gilgit Baltistan providing latest authentic News. Mountain GB published Epaper too.