گلگت(ماونٹین پاس)سنٹر فار کلائمیٹ چینج اینڈ ڈویلپمنٹ کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد اور قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی گلگت بلتستان کے زیر اہتمام ASIA-PACIFIC NETWORK FOR GLOBAL CHANGE RESEARCH کے تعاون سے گلگت کے مقامی ہوٹل میں ایک روزہ سٹیک ہولڈز کنسلٹیٹیو سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ضلع گلگت کے گاؤں جگلوٹ، نلتر اور بگروٹ کے کسانوں، محکمہ زراعت، محکمہ تحفظ ماحولیات، بلتستان یونیورسٹی، مانٹین ایگریکلچرل سنٹر جگلوٹ، مقامی شہریوں، قراقرم انٹرنیشل یونیورسٹی کے ڈاکٹرز، سنٹر فار کلائمیٹ چینج اینڈ ڈویلپمنٹ کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کے ذمہ داران کے علاوء میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر سنٹر فار کلائمیٹ چینج اینڈ ڈویلپمنٹ کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کے پروجیکٹ ہیڈ ڈاکٹر محمد عابد، ڈاکٹر اشفاق احمد اسسٹنٹ پروفیسر، ڈاکٹر فرہادذولفقار اسسٹنٹ پروفیسر نے کہا کہ ہمارے اس سیشن کا مقصد گلگت بلتستان میں موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے فصلوں کی پیداوار میں کمی اور ممکنہ نقصان کو روکنا اور موسمی تبدیلیوں سے پیدا ہونے والے نئے مواقع کے بارے میں کسانوں کو آگاہ کرنا ہے۔ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹتے ہوئے جدید موسمیاتی زراعت کے طریقہ کار سے کسانوں کو آگاہ کرنے کیساتھ گلگت کے علاقے بگروٹ، نلتر اور جگلوٹ کے زمینوں میں موجود زمین میں فصلوں کی پیداواری صلاحیت کے حوالے سے کمیونٹی کیساتھ ملکر جدید ریسرچ کے تحت معاشی مضبوطی کیلئے کام کیا جارہا ہے۔مقررین نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان میں قدرتی وسائل موجود ہیں۔ زراعت کا شعبہ بہت ہی اہمیت کا حامل ہے۔ولاقے میں زراعت کے شعبے میں توجہ دے کر علاقے کی معشیت کو مضبوط کیا جا سکتا ہے۔علاقے میں موسمیاتی تبدیلیوں سے زراعت کیلئے نئے مواقع بھی پیدا ہو رہے ہیں اس حوالے سے نئی راہیں بھی متعارف کراوایا جارہا ہے۔انہوں نے کہا وادی بگروٹ میں پہلے ایک فصل کاشت ہوتی تھی اب موسمیاتی تبدیلی کیساتھ دو فصلیں کاشت کی جاتی ہیں۔بگروٹ، نلتر اور جگلوٹ فصلوں اور پگل فروٹ سمیت آلو کی کاشت کے لئے موزوں جگہ ہے۔اس موقع پر قراقرم یونیورسٹی گلگت بلتستان کے ڈاکٹر سرتاج علی اور محکمہ لائیو سٹاک گلگت کے ڈی ڈی ڈاکٹر مراد خان نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور اس پروجیکٹ کو علاقے کی ترقی کیلئے اہم کراد دیا۔اس سیشن میں شریک شرکاء میں سرٹیفیکٹ بھی تقسیم کیا گیا۔ قراقرم یونیورسٹی کے ڈکٹر قمر عباس اسٹنٹ پروفیسر نے پروگرام کے آخر میں تمام شرکاء کا شکریہ اد اکیا۔