گلگت بلتستان پولیس ٹریننگ، پروموشن، ڈویلپمنٹ، ویلفیئر، شہداء پیکج

گلگت (پ ر) انسپکٹر جنرل پولیس گلگت  بلتستان ڈاکٹر مجیب الرحمٰن خان کی صدارت میں پولیس ہیڈ کوارٹرز میں ہفتہ وار میٹنگ ہوئی۔ میٹنگ میں پولیس ٹریننگ،  پروموشن،  ڈویلپمنٹ،  ویلفیئر،  شہداء پیکج وغیرہ کے حوالے سے متعلقہ آفیسران نے تفصیلی بریفنگ دی۔ آٹومیشن آف جی بی پولیس پراجیکٹ اور ٹوریسٹ پولیس پراجیکٹ اور ٹوریسٹ پولیس سے متعلق تنویر الحسن (SSP KKSF) نے آگاہ کیا۔ میٹنگ کے آخر میں آئی جی پی نے کہا کہ عوام الناس کی بہتری کے لئے مارچ کے پہلے ہفتہ میں خدمت مرکز کا افتتاح کیا جائے گا۔ آئی جی پی نے کہا کہ گزشتہ کی طرح اس دفعہ بھی جی بی پولیس شجر کاری مہم میں بھر پور حصہ لے گی اور تمام اضلاع میں اس سلسلے میں نہ صرف پھلدار پودے لگائے جائیں گے بلکہ ان کی حفاظت بھی کی جائے گی۔ ہماری کوشش ہوگی کہ جی بی پولیس کا ہر اہلکارکم از کم ایک پودا لگا کر شجر کاری مہم میں اپنا حصہ ڈالے۔ آئی جی پی ڈاکٹر مجیب الرحمٰن خان نے مذید کہا کہ پولیس کے لائن،  چوکیاں اور مختلف انسٹالیشنز کے نام شہداء سے منسوب کئے جائیں جن کی قربانیوں پر عوام اور پولیس کو فخر ہے۔ میٹنگ میں ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز افضل محمود بٹ،  ڈی آئی جی آپریشنز اویس احمد،  ڈی آئی جی  بلتستان رینج فرمان علی،  ایس ایس پی KKSF تنویر الحسن،  کمانڈنٹ اے آر پی سلطان فیصل،  اے آئی جی آپریشنز محمد جمیل،  کمانڈنٹ PTC زاہد اقبال،  ایس پی لیگل عبداللہ،  اے آئی جی لوجسٹک جہانگیر حسین،  رجسٹرار حسین اللہ بیگ اور بجٹ آفیسرا مشتاق حسین شامل تھے۔

Sharing is caring!

About Samar Abbas Qazafi

Samar Abbas Qazafi is Cheif Editor / Owner of Daily Mountain Pass Gilgit Baltistan