گلگت بلتستان کے عوام کے دیرینہ مطالبات آئینی حقوق کی فراہمی کے لیے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون کی ملاقات۔
ملاقات میں گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی و دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا.
گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون کی درخواست پر صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی اور بلتستان یونیورسٹی کو ایڈیشنل گرانٹ دینے کی یقین دہانی کرائی ، قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے سینیٹ کے تمام ممبران تعینات کئے جائینگے اور معیاری تعلیم کے فراہمی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لایا جائے گا.
صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ گلگت بلتستان میں کرونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کو بہترین اقدامات کے زریعے کنٹرول کرنے پر صوبائی حکومت کے اقدامات قابل تحسین ہیں اور گلگت بلتستان میں صحت کے شعبے میں مزید بہتری کے لیے وفاقی حکومت معاونت کرے گی۔
صدر پاکستان نے کہا گلگت بلتستان میں سیاحت کے شعبے کو مزید بہتر بنانے کے لیے اقدامات کررہے ہیں اور رواں سال کویڈ 19 کے باوجود گلگت بلتستان میں سیاحوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے کو ملا جو کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی بہترین پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔
صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کہا گلگت بلتستان میں خواتین کے فلاح بہبود اور دور دراز علاقوں میں تعلیم و تربیت کے لیے وفاقی حکومت اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔
گورنر گلگت بلتستان نے وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وفاقی حکومت کا شکریہ ادا کیا اور کہا گلگت بلتستان کے عوام کے دیرینہ مطالبات آئینی حقوق کی فراہمی کے لیے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔
انشاءاللہ بہت جلد گلگت بلتستان کے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوجائے گا اور گلگت بلتستان ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔
گورنر گلگت بلتستان نے صدر پاکستان کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے حوصلہ افزا اور پر اثر خطاب کرنے پر مباکباد دی۔

Sharing is caring!

About Samar Abbas Qazafi

Samar Abbas Qazafi is Cheif Editor / Owner of Daily Mountain Pass Gilgit Baltistan