گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون سے نیشنل ٹیکنالوجی بورڈ اور منیسٹری آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ڈائریکٹر جنرل کی ملاقات ۔
ملاقات میں ڈائریکٹر جنرل نے ادارے کے بارے میں بریفینگ دی ۔
اس موقع پر صوبائی وزیر خزانہ جاوید علی منوا اور سیکریٹری صحت میر وقار احمد بھی موجود تھے۔
گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ گلگت بلتستان میں صحت کے شعبے کو مزید بہتر کرنے کی اشد ضرورت ہے اور گلگت بلتستان کے ہسپتالوں میں مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں. گلگت بلتستان کے دور دراز علاقوں میں بھی ہسپتالوں اور ڈسپنسریوں کو بھی جدید ٹیکنالوجی فراہم کیا جائے جس سے ان کی میڈیکل ھسٹری آن لائن موجود ہوں
ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ ھسپتالوں میں مریضوں اور ڈاکٹروں کے سہولیات کے لیے ایک مریض ایک آئی ڈی کی سہولت فوری طور پر فراہم کی جائے گی اور صحت کے شعبے میں مزید بہتری کے لیے وفاقی حکومت بھرپور معاونت کرے گی.. گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے کہا کہ گلگت بلتستان میں ون پیشنٹ ون آئی ڈی کے اجراء کے بعد مریضوں کے بیماریوں کے متعلق ڈیٹا کا اندراج کیا جائے گا اور بیماریوں کی تشخیص ڈیجیٹل آلات کے ذریعے کیا جائیے گا اور ہر ایک مریض کا ریکارڈ رکھا جائے گا اور اس پروجیکٹ کے آغاز سے گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے مریضوں کا علاج ہسٹری ان کے آئی ڈی کے زریعے اسلام آباد، کراچی اور دیگر شہروں کے سرکاری ہسپتالوں میں معلوم ہوگا گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ اس پروجیکٹ کے اجراء کے بعد گلگت بلتستان کے تمام ہسپتالوں کو ڈیجیٹل بناکر ہر ماہ ہسپتالوں کی کارکردگی کو جانچا جائیے گا. گورنر گلگت بتسستان راجہ جلال حسین مقپون نے صوبائی وزیر صحت اور سکریڑی صحت گلگت بلتستان کو ہدایت دی کہ اس منصوبے کو جلد گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں نافذ کرنے کے لئے اقدامات کرے اور منسٹری آف آئی ٹی کے ساتھ فوری ایم او یو پر دستخط کرے.