چلاس: دیامربھاشاڈیم پراجیکٹ، تھور ہربن گرینڈ امن جرگہ ممبران کلکٹر دیامربھاشاڈیم پراجیکٹ اور واپڈا حکام کے درمیان اہم اجلاس واپڈا آفس چلاس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں واپڈا کی جانب سے تھور ہربن پیکیج پر عملدرآمد اور اس سے متعلق اہم امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اجلاس میں واپڈا اور کلکٹر دیامر بھاشا ڈیم پروجیکٹ نے اب تک کی پیشرفت اور آئندہ کے لائحہ عمل سے متعلق جرگہ ممبران کو اعتماد میں لیا۔ جرگہ ممبران نے پیکیج پر عملدرآمد سے متعلق تجاویز اور آراء سے اجلاس کو آگاہ کیا۔اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ گرینڈ جرگہ ممبران 14 اکتوبر تک مشاورت سے پیکیج تقسیم کرنے سے متعلق سفارشات واپڈا اور کلکٹر کے پاس جمع کرائیں گے اس کے بعد پیکیج پر عملدرآمد کا آغاز کیا جائے گا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف انجینئر ڈائی ورژن ورکس ڈاکٹر خاور منیر اور کلکٹر دیامر بھاشا ڈیم پروجیکٹ وڈپٹی کمشنر دیامر لیفیٹننٹ ریٹائرڈ سعد بن اسد نے تھور ہربن باؤنڈری تنازع کو حل کرنے پر گرینڈ جرگے ک خدمات کو سہراہا۔ جرگے ممبران نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ دیامر بھاشا ڈیم پروجیکٹ کی تکمیل اور عوام ایشوز کو حل کرنے کے لیے مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے۔۔اجلاس میں تھور ہربن گرینڈ جرگہ کے ممبران، چیف انجینئر ڈائی ورژن ورکس دیامر بھاشا ڈیم پروجیکٹ ڈاکٹر خاور منیر، کلکٹر دیامر بھاشا ڈیم پروجیکٹ لیفیٹننٹ ریٹائرڈ سعد بن اسد، ڈائریکٹر کوآرڈینیشن واپڈا محمد شفیق ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز سمیت واپڈا کے دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔