وزیر اعلیٰ نے جشن میلاد النبی میں شرکت کیلئے عوام کو دعوت عام کا اعلان کر دیا
وزیر اعظم پاکستان کا ریاست مدینہ کا خواب پورا کرنے کیلئے تاریخی اقدام
گلگت۔وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید خان نے کہا ہے کہ رحمت للعالمین کا عشرہ تمام عالم اسلام کیلئے مشعل راہ ہے۔11 ربیع الاول 18 اکتوبر 2021 کو عشرہ رحمت للعالمین کے خصوصی تقاریب کے لئے تمام عوام الناس کو دعوت عام دی جاتی ہے۔رحمت للعالمین کی زندگی ہمارے لئیے ایک مشعل راہ ہے۔عشرہ رحمت کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے مزید کہا کہ ہمیں حضورِ پاک کی زندگی کو نمونہ بنانا ہے تاکہ ملک ایک کامیاب اور فلاحی ریاست بن سکے۔حضورِ اقدس کی زندگی کو ہمیں رول ماڈل بنائیں تو ہمیں ہر شعبے میں کامیابی ملے گی۔اللہ نے فرمایا ہے کہ اے آدم محمد کو نہ بناتا یہ کائنات نہ بناتا۔عشرہ رحمت کی تقاریب میں ہم سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر ہم گزشتہ حکومتوں کے تمام سیاسی قائدین، وزرائے اعلیٰ اور وزراء کو بھی دعوت دیتے ہیں۔