علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی پاکستان کے ہر شہری کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کی بھرپور کوشش کررہی ہے،اِس ضمن میں وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے یونیورسٹی کے تمام علاقائی دفاتر کے ناظمین اور دوسرے افسران کو ہدایت کی ہے کہ طلبہ کے لئے مالی معاونت اور سکالرشپس اسکیموں سے متعلق یونیورسٹی کے پیغام کو ملک کے ہر علاقے تک پہنچادیں تاکہ وطن عزیز کا کوئی بھی نوجوان محض مالی وسائل کی کمی کے باعث اعلیٰ اور معیاری تعلیم سے محروم نہ رہ جائے۔ واضح رہے کہ یونیورسٹی گلگت بلتستان، ضم شدہ اضلاع اور بلوچستان بھر کے عوام کو میٹرک کی تعلیم مفت فراہم کررہی ہے،غریب اور مستحق طلبہ کو تمام پروگراموں کے داخلہ فیس میں رعایت اور وظائف بھی دئیے جاتے ہیں۔جیلوں میں مقید افراد ٗ معذور افراد ٗ خواجہ سراء اور شہدا کے بچوں کو ہر سطح کی تعلیم مفت فراہم کی جاتی ہے۔
سمسٹر بہار 2022ء کے داخلے جاری ہیں، ان اسکیموں سے استفادہ کے لئے یونیورسٹی کے علاقائی دفاتر سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔