مشہور کوہ پیما علی سدپارہ پر مشہور شاعرہ نوشی گیلانی کی شاعری۔
علی سد پارہ
٭٭٭
تم بھی کتنے سادہ تھے
مَست تھے مسافت میں
رزق و عشق میں ڈوبے
گیت گا رہے تھے
اور
رقص کرتے جاتے تھے
وادیوں کے شہزادے !
یہ نہ جان پائے تُم
آہنی پہاڑوں پر برف کا جہنم ہے
نوشی گیلانی