گلگت کے پشتنی باشندہ گان نے حکومت کو دس دنوں کا الٹی میٹم دے دیا

گلگت(نمائندہ خصوصی)گلگت کے پشتنی باشندہ گان نے حکومت کو دس دنوں کا الٹی میٹم دے دیا بس بہت ہوگیا لڑاؤں اور حکومت کرو کی سیاست اب نہی چلے گی خالصہ سرکار کے ظالمانہ ٹرمز کو نہی مانتے ۔ گلگت کے پشتنی باشندگان حقوق کے لیے ایک ہوگیے ماضی میں ہمیں فرقہ واریت میں الجھا کر ہمارے حقوق پر ڈاکہ ڈالا گیا کفر کی حکومت تو قائم رہ سکتی ہے مگر ظلم کی نہی  چھلمش کونوداس کار گاہ ہرالی کے بنجراراضیات گلگت  گلگت کے پشتنی باشندگان کی ملکیت ہے پشتنیوباشند گان سازشوں سے ہوشیار ریے ہم کسی علاقے یا مسلک کے مخالف نہی اپنے حقوق کی جنگ لڑرہے ہیں گلگت کے تمام بنجر آراضیات یہاں کے پشتنی باشندگان کی ملیکت ہیں ریاست اور ریاست اداروں کا احترام کرتے ہیں حکومت کو زمین چاہے تو معاوضہ آدا کرکے زمین حاصل کرے ضلع گلگت کے تمام سرکاری محکموں اور قراقرم یونیورسٹی میں  میں گریڈ 1سے 9 تک کے پوسٹوں پر بھرتی تمام غیر اضلاعی ملازمین کو فارغ کر کے مقامی نوجوانوں کو میرٹ پر بھرتی کیا جاۓ ان خیالات کا اظہار تنظیم تحفظ حقوق پشتنی باشندگان گلگت کے جنرل باڈی اجلاس سے صدر شمشاد حسین۔ جنرل سیکریٹری نسیم اختر ۔میر بہادر۔ مولانا نثار احمد۔ مولانا حسین احمد.۔ ایڈووکیٹ ذوالفقار. ملک افتخار. جمیل قریشی برہان ایڈووکیٹ محمد افضل۔مبشر بٹ۔شرافت بیگ حیدر گلگتی ۔اور دیگر معززین نے خطاب کرتے ہوۓ کیا انھوں نے کہا گلگت کے تین پتیوں کے پشتنی بدشندگان ایک گلدستے کے مانند ہیں ہمارے آپس میں خونی رشتے ہیں ماضی میں لڑاؤ اور حکومت کرو کے پالیسی اختیار کرکے ہمارے وسائل پر قبضہ کیا گیا انھوں نے کہا ہم کسی مسلک یا علاقے کے مخالف نہی اپنے وسائل اور املاک کا تحفظ چاہتے ہیں ہمارے حقوق کی جنگ کو غلط رنگ دیا جارہا ہے  ہم عہد کرتے ہیں کہ ابوکسی اپنے حقوق پر شب خون مارنے نہی دیں گے اپنی زمینوں کی ایک ایک انچ کادفاع کریں گے انھوں نے نوجوانوں سے اپیل کی وہ اپنے صفوں میں اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرے سوشل میڈیا غیر اخلاقی پوسٹ شیئر کرنے سے گریز کرے اسکے ذریعے ہمیں آپس میں لڑانے کی سازش ہورہی ہیں  ریاست اور ریاستی اداروں کا احترام کیا جاۓ مقررین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ضلع گلگت کے تمام سرکاری محکموں میں گریڈ ایک سے گریڈ نو تک کےوتمام غیر اضلاعی ملازمین کو فارغ کرکے گلگت کے نوجوانوں کو میرٹ پر بھرتی کیا جاۓ۔مقررین نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوۓ کہا گلگت کے قدیم کوہلوں کی مرمت کے لیے اقدامات کیے جاۓ واٹرٹینکیوں کے پانی زہر آلود ہے ہسپتالوں میں ادویات نہی ہے ظالمانہ رویے حکومت کے مفاد میں نہی ہم اپنے حقوق کی بات کرتے ہیں  کفر کی حکومت تو قائم رہسکتے ہیں مگر ظلم کی نہی۔###

Sharing is caring!

About Samar Abbas Qazafi

Samar Abbas Qazafi is Cheif Editor / Owner of Daily Mountain Pass Gilgit Baltistan