گلگت بلتستان کے عوام کے پیسے کو اس طرح لوٹنے نہیں دینگے

گلگت ( چیف رپورٹر) اپوزیشن لیڈر امجد ایڈوکیٹ نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پہلی دفعہ کابینہ اجلاس میں ججز کی تقرری کا ایجنڈا رکھا گیا اور کہا گیا کہ ججوں کی تقرری کو مسترد کرتے ہیں اور ایسے ریمارکس دیئے گئے جس سے عدالت کی احترام میں کمی ہوئی اس پر ہم قانونی کاروائی کرینگے کیونکہ وزیر اعلی توہین عدالت کے مرتکب ہوئے ہیں یہ جو ججوں کی تقرری کے لئے سمری تیار ہوئی یہ کس نے تیار کی کن وزیروں کے ساتھ بیٹھ کر کی کوئی وزیر یا عوامی نمائندہ اس میٹنگ میں شامل نہیں تھا بحیثیت اپوزیشن لیڈر میرے ساتھ وزیر اعلی نے مشورہ نہیں کیا بند کمرے میں چار کے ٹولے کے ساتھ میٹنگ کی وہ راز بھی عوام کے سامنے لاؤں گا میٹنگ کے بارے میں اپنے وزیروں کو بتائیں اور ان بورڈ لیں کسی کو بھی اعتماد میں نہیں لیا گیا اپنے جو سمری بھیجی تھی اس پر وزیر اعظم نے قبول کیا اب وزیر اعلی کو کیوں تکلیف ہے وزیر اعلی سپریم کورٹ میں کیس کرنے کے بہانے اپنے دوستوں کو اٹھ کروڈ کا ٹیکہ لگانا چاہتا ہے گلگت بلتستان کے عوام کے پیسے کو اس طرح لوٹنے نہیں دینگے وزیر اعلی گلگت بلتستان میں فساد پیدا کرنا چاہتا ہے وزیر اعلی کبھی استور میں کبھی کہیں اور فساد پیدا کرنا چاہتا ہے لہذا اب عدلیہ کو متنازعہ بنانے سے باز رہے انھوں نے کہا کہ عدلیہ کی توہین کی گئی ہے لہذا توہین عدالت پر ایکشن لے انھوں نے کہا کہ جعلی ڈگری پر اپنے والدین کو دھوکہ دے رہے ہیں وہ گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ کیسے مخلص ہو سکتے ہیں

Sharing is caring!

About Samar Abbas Qazafi

Samar Abbas Qazafi is Cheif Editor / Owner of Daily Mountain Pass Gilgit Baltistan