انجمن امامیہ کی طرف سے محرم کے مجالس میں تمام مکاتب فکر کے افراد کو شرکت کی دعوت

گلگت مرکزی امامیہ جامع مسجد کانفرنس ہال میں محرم الحرام کی آمد کے حوالے سے ایک اہم اجلاس زیر صدارت صدر مرکزی انجمن امامیہ گلگت بلتستان منعقد ہوا ۔ اجلاس میں ذیلی انجمن امامیہ گلگت کے صدور ، ہیئت آئمہ جماعت شیعہ گلگت اور ملی تنظیموں کے ذمہ داران نے بھر پور شرکت کی۔ اجلاس سے صدر نے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ محرم الحرام 1445ھ کا ہلال غم دکھائی دینے والا ہے، جس کے ساتھ ہی بساط عالم پر نواسہ رسول صلی اللہ علیہ وآلا وسلم کی لا زوال اور اسلام پرور قربانی کے تذکرات کے حوالے سے مجالس عزاء و جلوس عزاداری کا سلسلہ شروع ہونے والا ہے۔ ایسے عالم میں محرم کو پہلے سے زیادہ عقیدت و احترام سے منانے کے لۓ گلگت بلتستان سطح پر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔امید ہے کہ رسوماتی انداز سے ہٹ کر مزہبی و فکری روح کے ساتھ ایام عزاداری برپا کۓ جائینگے ۔جن کا درس نہ صرف مومنین پر مرتب ہو بلکہ دیگر مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کے لیۓ بھی نمونہ عمل اور رشک آمیز قرار پائیں۔ اجلاس میں صدر نے علماۓ کرام سے خصوصی تاکید کی کہ محرم الحرام کے مجالسوں میں دیگر مکاتب فکر کے افراد کو شرکت کے لۓ خصوصی دعوت دیں تاکہ مجالس عزاء میں ہر رنگ نسل اور تمام مکاتب فکر کے لوگ شرکت کر سکیں ۔

مرکزی انجمن امامیہ گلگت بلتستان نے حسب دستور سابق جملہ مومنین و خطبہ اور ذاکر ین کیلئے حالات کے تناظر اور محرم کے تقدس کے پیش نظر قابل عمل ضابطہ اخلاق مرتب کیا ہے جس کی کاپی زیلی انجمنوں کے سربراہان اور علماء کرام تک پہنچا دیا جائے گا امید ہے کہ ضابطہ اخلاق کے ہر شق پر من و عن عمل پیرا ہونے کی کوشش کی جائے گی تاکہ محرم کے تقدس اور اس مثبت اثرات سے مومنین کرام مستفید ہو ساتھ ہی محرم الحرام دیگر مسالک کے افراد کیلئے بھی روح پرور ثابت ہو۔

مزید کہاکہ تمام زاکرین خطبہ حضرات اور علماۓ کرام سے خصوصی اپیل ہے کہ محرم الحرام کے پرنم فضاء میں اپنے موضوعات کو مومنین کی موثر اصلاح کیلئے سماجی جرائم و مسائل پر سیر حاصل بحث کریں اور ساتھ ہی پوری معاشرے کو ان مضر سماجی برائیوں سے بچانے کیلئے طریقے تلاش کریں ۔متنازعہ موضوعات پر گفتگو کرنے سے گریز کرے محرم کو حقیقی عنوان میں امن پرور ،اخوت،بھائی چارگی کا واحد سبب قرار دینے پر اپنی توانائیاں صرف کریں ۔نیز اپنے مجلس ،عزاداری کے اختتام حسب دستور تحیلمات محمدؐ کی ترقی و سربلندی بالخصوص مملکت پاکستان کے استحکام و یکجہتی کی دعائیہ کلمات ادا کئے جائیں۔

سیکرٹری نشرواشاعت مرکزی انجمن امامیہ گلگت

Sharing is caring!

About Samar Abbas Qazafi

Samar Abbas Qazafi is Cheif Editor / Owner of Daily Mountain Pass Gilgit Baltistan