معاشی بہتری، فوری زرمبادلہ، سیاحت کا شعبہ بہترین ذریعہ

 پاکستان کی معاشی بہتری اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے کا فوری حل سیاحت کا فروغ ہے ۔ سیاحت وہ شعبہ ہے جس میں ڈالر خود پاکستان آئے گا۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت اس پر فوری طور پر توجہ دے ۔برآمدات کے ذریعے زرمبادلہ کا حصول ایک طویل المدتی پروگرام ہے ۔ پہلے صنعت لگے گی اس کے بعد برآمدات کی طرف جایا جا سکے گاجبکہ سیاحت واحد ایسا شعبہ ہے جس میں سہولیات فراہم کرکے زیادہ بہتر نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں اور دنیا کا رخ پاکستان کی طرف موڑا جا سکتا ہے ۔ جب لوگ پاکستان آئیں گے ۔ پاکستان کو دیکھیں گے تو وہ یہاں سرمایہ کاری بھی کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اللہ نے قدرتی حسن سے مالا مال کیا ہے ۔ خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان ، پنجاب، سندھ، بلوچستان اور آزاد کشمیر میں ایسے مقامات موجود ہیں جو حکومتی توجہ کے منتظر ہیں۔ دنیا کے کئی ممالک سیاحت پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔عرفان اقبال شیخ نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے کے اعدادوشمار کے مطابق 2022ء میں 900ملین سے زائد سیاحوں نے بین الاقومی سطح پر سفر کیا جو 2021ء میں ریکارڈ کی گئی تعددا سے دوگنا ہے ۔سیاحت کا شعبہ آمدنی، روزگار، سرمایہ کاری اور برآمدات پیدا کرکے معاشی ترقی کو متحرک کرتا ہے۔جب ملک میں سیاح آئیں گے تو نہ صرف مقامی لوگوں کو کاروبار کے مواقع میسر آئیں گے بلکہ روزگار کے مواقع بھی پیدا ہونگے ۔وفاقی و صوبائی حکومتوں کو سیاحت کے شعبے کی ترقی کیلئے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کیلئے  انفراسٹرکچر، ٹیلی کمیونیکیشن، سیوریج، واٹر سپلائی، ، سیکورٹی ، نقل وحمل کے بہتر انتظامات براہ راست سیاحتی پروازوںپر خصوصی توجہ دینا ہوگی ۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے قدرتی حسن کو دیکھتے ہوئے اس شعبے میں وسیع بین الاقوامی سرمایہ کاری کے امکانات انتہائی روشن ہیں۔ اس سلسلہ میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری اسلامک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے تعاون سے پاکستان میں سیاحت کے فروغ کیلئے خصوصی کانفرنس منعقد کرنے کا ارادہ رکھتی ہے تاکہ پہلے اقدام کے طور پر برادر اسلامی ممالک کو پاکستان کے سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کیلئے راغب کیا جاسکے۔

Sharing is caring!

About Samar Abbas Qazafi

Samar Abbas Qazafi is Cheif Editor / Owner of Daily Mountain Pass Gilgit Baltistan