’شامی حکومت دولتِ اسلامیہ کے خلاف تعاون پر متفق ہو سکتی ہے‘

امریکہ کے وزیرِ خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ مخصوص حالات میں یہ ممکن ہے کہ شامی صدر بشار الاسد کے اقتدار چھوڑنے سے پہلے شامی حکومت اور باغی افواج اپنے آپ کو دولتِ اسلامیہ کہلانے والی تنظیم کے خلاف تعاون کرنے پر آمادہ ہو جائیں۔
جان کیری کے مطابق بشار الاسد کا مستقبل واضح ہونے کی صورت میں شاید باغی افواج دولتِ اسلامیہ کے خلاف تعاون پر آمادہ ہو جائیں۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ صورتِ حال بہت زیادہ مشکل ہے کیونکہ اس کا یہ مطلب بھی لیا جا سکتا ہے کہ ہم بشار الاسد کو اقتدار میں لانے کے لیے دخل اندازی کر رہے ہیں جو مکمل طور پر ناقابلِ قبول ہے۔
سوئٹزرلینڈ: امن کانفرنس بشار الاسد کے مستقبل پر منقسم
اقتدار سے علیحدگی موضوعِ بحث نہیں ہے: بشار الاسد
امریکہ اور مغربی ممالک کا یہ موقف رہا ہے کہ صدر بشار الاسد کی اقتدار سے علیحدگی تک شام کو نہیں بچایا جا سکتا۔
واضح رہے کہ شام کے تنازعے پرگذشتہ برس سوئٹزرلینڈ میں امن کانفرنس صدر بشار الاسد کے مستقبل کے حوالے سے تلخ تقسیم کے ساتھ ختم ہو گئی تھی۔
شام کے تنازعے پر سوئٹزرلینڈ میں امن کانفرنس شروع ہونے پر شامی اہلکاروں اور حزب مخالف کے درمیان تلخ الزامات کا تبادلہ ہوا تھا۔
شام میں گذشتہ تین سال سے جاری خانہ جنگی میں اب تک ایک لاکھ سے زیادہ افراد مارے جا چکے ہیں۔
ایک تخمینے کے مطابق 20 لاکھ شامی ملک چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں جب کہ 65 لاکھ سے زائد ملک کے اندر بےگھر ہو گئے ہیں۔

Sharing is caring!

About admin

Daily Mountain Pass Gilgit Baltistan providing latest authentic News. Mountain GB published Epaper too.