غذر( محبت حسین دانش)آغاخان ایل ار ایس سکول اشکومن پراپر سلانہ یوم والدےن تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب کے مہمان خصوصی قانون ساز اسمبلی نواز خان ناجی تھے تقریب میں سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی معروف سماجی شخصیت ظفر محمد شادم خیل ، جنرل منیجر آغاخان ایجوکیشن سروسز گلگت بلتستان بہادر علی کے علاوہ تحصیل اشکومن بھر سے گولوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب میں سکول کے بچوں نے ملی نغمے، خاکوں کے علاوہ کلاسوں میںمختلف اسٹالز لگاکر مہمانوں سے خواب داد حاصل کی۔ تقریب میں گزشتہ سالو ں کے دوران امتحانات میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو ادارے کی جانب سے اسناد اور انعامات سے نوازا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نواز خان ناجی نے کہاکہ تحصیل اشکومن میں تعلیمی رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے اشکومن پراپر میں بڑھتی ہوئی تعلیمی رجحان روشن مستقبل کا عکاسی کرتا ہے۔ تقریب سے معروف سماجی شخصیت ظفر محمد شادم خیل نے کہ پسماندہ خطوں میں علم کا نور روشن کرنے کا کریڈیٹ آغاخان ایجوکیشن سروس کو جاتا ہے ۔ ادارے کی بہترین کارکردگی اور معیاری نظام تعیلم سے آنے والا دور خوشحال ہو گا ان کا کہنا ہے کہ پڑھا لکھا معاشرہ خوشحال پاکستان کی ضمانت ہے۔