turky isis

ترکی کو 48گھنٹوں کی ڈیڈلائن مل گئی

اتوار کو عراقی وزیراعظم حیدرالعبادی نے ترک افواج کو ملک سے نکلنے کیلئے 48گھنٹوں کی ڈیڈلائن دیدی اور کہاہے کہ وہ غیرقانونی طریقے سے ملک میں داخل ہوئی ہیں ،آئندہ دودن میں ملک سے نکل جائیں یا پھر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سمیت دیگر تمام دستیاب آپشنز کیلئے تیاررہے۔ یاہونیوز کے مطابق غیرملکی مدد سے اپنی علاقائی سلامتی کیلئے داعش کیخلاف لڑنیوالے ملک عراق نے کہاہے کہ ترک افواج اجازت لیے یامعاملہ علم میں لائے جائے بغیر ٹینکوں اور توپ خانے سمیت عراق میں گھس آئی ہیں تاہم بعدازاں ترک وزیراعظم نے عراقی ہم منصب کو یقین دہانی کرادی۔ ترک وزیراعظم احمد داداوگلو نے اپنے عراقی منصب حیدر العبادی کے نام ایک خط میں کہاہے کہ بغداد کے تحفظات دور ہونے تک وہاں کوئی فوجی نفری تعینات نہیں کی جائے گی تاہم افواج کا مستقبل واضح نہیں کیاگیا۔ رپورٹ کے مطابق اگر عملی طورپر دیکھاجائے تو یہ دھمکی بھی سفارتی دکھائی دیتی ہے کیونکہ عراقی فورسز داعش کیخلاف جنگ میں مصروف ہیں جبکہ ترکی کے پاس کئی گنازیادہ طاقتور افواج ہیں۔ بتایاگیاہے کہ ترکی کے فوجی دستے صوبہ نینوا میںبشیقہ کے علاقے میں موجو دبیس پر ہیں اور رضاکار پرامید ہیں کہ قریبی موجود موصل کا قبضہ داعش سے چھڑایالیاجائے گاجس پر جون 2014ءمیں داعش نے قبضہ کرلیاتھا۔

Sharing is caring!

About admin

Daily Mountain Pass Gilgit Baltistan providing latest authentic News. Mountain GB published Epaper too.