بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کی اہلیہ نے بھی انصاف کا مطالبہ کردیا۔ شائننگ انڈیا میں عامر خان ہی سکیورٹی خدشات کا شکار نہیں، بلکہ نریندر مودی کی اہلیہ کو خوف ہے کہ ان کی حفاظت پر مامور اہلکار بھی انھیں قتل کرسکتے ہیں۔ نریندرمودی کی اہلیہ یشودھا بین مودی نے یہ صرف بیان نہیں دیا بلکہ باقاعدہ طور پر تھانے جاکر تحریری درخواست دی ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ وہ اپنے بھائی کے ساتھ موٹر سائیکل پر بیٹھ کر اپنے علاقے کے ایس پی کے پاس گئیں، کہا کہ انھیں اپنی حفاظت کے لیے سرکاری سیکورٹی گارڈزکی جانب سے قتل کیے جانے کا خطرہ ہے۔ اپنی درخواست میں ان کا کہنا ہے کہ انھیں اپنے محافظوں سے ڈر لگتا ہے۔ انھیں یہ جاننے کا حق ہے کہ انھیں کس سرکاری حکم کے تحت سکیورٹی دی گئی ہے۔ ریٹائرڈ سکول ٹیچر یشودا بین گجرات کے شورواڑا گاوں میں اپنے بھائی کے ساتھ رہتی ہیں