اوشکھنداس کے عوام صاف پانی کے حصول کیلئے ترس گئے

گلگت(وائس آف ورلڈ روف) 1600گھرونوں پر مشتمل علاقہ اوشکھنداس کے عوام صاف پانی کے حصول کیلئے ترس گئے واٹر ٹینکوں پر کروڑوں خرچ کیے گئے لیکن صاف پانی کئی سال گزرنے کے باوجود میسئر نہ آسکا متعلقہ محکمے کے ملازمین اور اعلیٰ افیسران کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا،اس حوالے سے بات کرتے ہوئے ہادی حسین مکریم حیات ،بختاور،محمد کریم،حسنین عالم،منظورکریم نے کہا کہ اوشکھنداس میں دریا کا گدلا پانی استعمال کرنے لے باعث پیٹ کے امراض میں اضافہ ہوا ہے لیکن کوئی ٹس سے مس نہیں چوبیس گھنٹوں میں صرف ایک گھنٹہ واٹر ٹینکیوں سے پانی دیا جاتا ہے اس میں بھی مٹی ہوتی ہے اور قابل استعمال نہیں رہتی حالانکہ ان ٹینکوں پر کروڑوں خرچ کئے گئے ہیں اور انجینیئرز اور متعلقہ ادارہ ہٹ دھرمی کے باعث پانی کی ٹینکیوں سے گندگی نکالنے کیلئے جگہ بھی نہیں رکھی ہے اور پراجیکٹ فراہم کرکے عوام کو پانی فراہم کیا گیا جو کہ عوام کے لئے بیماریوں میں اضافے کا باعث بن گیا ہے،لہٰذا وزیراعلیٰ اور حلقے سے منتخب ممبر اسمبلی ڈاکٹر اقبال فوری عوام کو صاف پانی فراہم کرکے انسانی جانیں بچانے کیلئے حوالے سے کردار ادا کریں بصورت دیگر عوام اب مذید خاموش نہیں رہے گی،اور اپنے ساتھ ہونے والی زیادتی کے خلاف اٹھ کھڑے ہونگے۔

Sharing is caring!

About admin

Daily Mountain Pass Gilgit Baltistan providing latest authentic News. Mountain GB published Epaper too.