سرکاری سکولوں کے اساتذہ کی شامت آگئی،ڈیوٹی نہ دینے والےاساتذہ اب گھرجانے کی تیاری کریں,فیض احمد لون

 

گلگت (ماونٹین پاس ) سرکاری سکولوں کے اساتذہ کی شامت آگئی،ڈیوٹی نہ دینے والےاساتذہ اب گھر جانے کی تیاری کریں،اساتذہ اپنا رزق حلال کریں اور پچھلی غلطیوں کا کفارہ دیں، جو اساتذہ پانچ منٹ بھی اسمبلی میں لیٹ ہو گا اس کی تنخواہ حرام ہے،ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر ایجوکیشن گلگت فیض احمد لون نے بگروٹ سنیکر میں منعقد تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا ڈائریکٹر ایجوکیشن گلگت فیض احمد لون نے بگروٹ سنیکر کے سکولز کی بلڈنگ کی چاردیوراری کے لئے ننانوے ہزار نو سو ننانوے روپے دینے کا اعلان بھی کیا اور سکولز کے لئےاسی کرسیاں دینے کا بھی اعلان کیا۔تقرسب سے پروفیسر انجم علی، سر ہاشم، ہیڈ ماسٹرعلی محمد، شہادت نور، امتیاز گلاب بگورو و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر پوزیشن ہولڈرز طلباو طالبات میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔

 

Sharing is caring!

About admin

Daily Mountain Pass Gilgit Baltistan providing latest authentic News. Mountain GB published Epaper too.