گلگت: یکم اکتوبر قومی ٹوپی ڈے شاندار طریقے سے منایا جائے گا

سکردو: قومی ٹوپی ڈے آج پورے بلتستان ریجن میں شاندار طریقے سے منایا جائے گا ،گلگت بلتستا ن کی ثقافت کا اُجاگر کرنے کے لیے سرکاری سطح پر تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا ، جبکہ سماجی و ثقافتی تنظیمیں بھی دن کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے تقریبات کا انعقاد کرینگی ، تبت بلتستان آرٹس کونسل ، فکر سوشل فورم ، بلتستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس اور دیگر تنظیموں کے اشتراک سے آج یادگار شہیداء سے حسینی چوک تک ریلی نکالی جائے گی جس میں بلتستان کے نامور فن کاروں کے علاوہ صحافیوں اور سول سوسائٹی کے اہل کار شرکت کرینگے ، ریلی کے دوران فن کار روایتی لباس زیب تن کیے واک کرینگے اور مقامی لوک گیت بھی سنائیں گے ، جبکہ ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے سرکاری سطح پر بھی اس دن کی مناسبت سے تقریبات ہو گی ، عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ بلتستان ثقافت کے حوالے سے مالا مال خطہ ہے یہاں کی ثقافت منفرد اور قدیم ہے ، حکومت نے ٹوپی ڈے کے موقعے پر صرف گلگتی ثقافت کے فروغ کے لیے گلگتی ٹوپی کو اہمیت دی ہے بلتستان کے لوگ اس موقعے پر اپنی روایتی ٹوپی زیب تن کرینگے ۔

Sharing is caring!

About admin

Daily Mountain Pass Gilgit Baltistan providing latest authentic News. Mountain GB published Epaper too.