گلوبل ٹیچر ایوارڈ کیلئے گلگت بلتستان کی سلیمہ بیگم نامزد

گلوبل ٹیچر ایوارڈ کے لئے دنیا کے 179 ممالک کے 20 ہزار اساتذہ میں سے شارٹ لسٹ 50 باصلاحیت ٹیچرز میں گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی سلیمہ بیگم سرفہرست ہیں ۔عالمی ٹیچر ایوارڈ کے لئے شارٹ لسٹ پچاس امیدواروں میں سے کسی ایک کو 2017 کا یہ ایوارڈ دیا جائے گا ۔پاکستان سے واحد شارٹ لسٹ ٹیچر سلیمہ بیگم کا تعلق گلگت کے مضافاتی گاوں اوشکھنداس سے ہیں اور وہ اس وقت بطور انسٹریکٹر ایلمنٹری کالج برائے خواتین گلگت میں پیشہ وارانہ خدمات سرانجام دے رہی ہیں ۔عالمی گلوبل ایوارڈ کے لئے ٹاپ پچاس امیدواروں میں شامل سلیمہ بیگم کی شارٹ لیسٹنگ پیشہ وارانہ فرائض میں شواہد کی بنیاد پر کارکردگی سامنے آنے کے بعد کی گئی ہے ۔گلوبل ٹیچر ایوارڈ کی دوڑ میں شامل امیدواروں میں سے سال 2017 کا ایوارڈ جس کے سر بھی سجے گا اسکو ایوارڈ کیساتھ ایک ملین امریکی ڈالر کیش انعام بھی ملے گا ۔سلیمہ بیگم 1992 سے محکمہ تعلیم گلگت میں بحیثیت مدرس پیشہ وارانہ زمہ داریاں سرانجام دینے کیساتھ آجکل ٹیچر ایجوکیشن میں پی ایچ ڈی کررہی ہیں اس سے قبل انہوں نے انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن میں ایم ایس لندن سے کیا ہے ۔ گلوبل ٹیچر ایوارڈ 2017 کے لئے شاٹ لسٹ پاکستان کی پہلی خاتون ٹیچر سلیمہ بیگم پر امید ہیں کہ وہ یہ عالمی ایوارڈ حاصل کرکے پاکستان اور گلگت بلتستان کا نام روشن کرینگی ۔

Sharing is caring!

About admin

Daily Mountain Pass Gilgit Baltistan providing latest authentic News. Mountain GB published Epaper too.