چلاس( پ ر)پاکستان پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کے پولیٹیکل ایڈوائزر انجینئر نوید اقبال نے کہا ہے کہ ہے کہ ن لیگ کے کرایہ کے لاوڈ سپیکر شمس میر قاری حفیظ کے قابو سے بھی باہر نکلنے کی کوشش کررہے ہیں ،ایک طرف صوبائی وزیر قانون اورنگزیب ایڈووکیٹ کا پیپلزپارٹی کی APCمیں شرکت اور دوسری جانب ان کی اپنے ہی پارٹی کے ڈسپلن کی خلاف ورزی اورنگزیب ایڈووکیٹ اورحفیظ سرکار کے خلاف کسی کے کہنے پر سازش کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔انہوں نے پیزکے روز میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شمس میر کس کے خوشنودیاں حاصل کرنے اور اپنی نوکری پکی کرنے کی کوشش کررہے ہیں وہ ساری دنیا جان چکی ہے ،شمس میراور محکمہ اطلاعات کے ملازمین واضح کرے کہ یہ موصف صوبائی وزیر ہیں یا مشیر کیوں کہ محکمہ اطلاعات کے حکام انہیں وزیرکہتے ہیں ۔وزیر بننے کیلئے گلگت بلتستان اسمبلی کے ممبرہونا لازمی ہوتا ہے ۔انہوں نے کہا جب نواز شریف نااہل ہوئے تو ریاستی اداروں کے خلاف جعفراللہ اور یہی شمس میر نے ہرزاسرائی کی تھی جو کو گلگت بلتستان کے عوام نہیں بھولیں ہیں اور ریاستی اداروں کو بھی اس حوالے سے سب کچھ معلوم ہیں ۔نوید اقبال نے کہا کہ شمس میر کو حفیظ الرحمن کشمیری لابی سے پیسے لے کر گلگت بلتستان کوپاکستان کا حصہ بننے میں روڈے اٹکارہے ہیں جس کے خلاف ریاستی اداروں کو چاہئے کہ تحقیقات کرے اور ان کوقانون کے کٹھرے میں کھڑا کیا جائے ۔