گلگت(پ ر) پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ ظفر حیات پال کے ناگہانی موت سے گلگت بلتستان کی صحافت میں بہت بڑا خلاپیدا ہوا ہے ۔ان کی گلگت بلتستان میں 70کی دہائی سے صحافت اور گلگت بلتستان کی کلچر ثقافت اور تحذیب کو قومی و بین الاقوامی سطح پر روشناس کروانے میں اہم کردار تھا ۔ظفر حیات پال مرحوں نے گلگت بلتستان میں صحافت کی بنیاد رکھی تھی اور اس علاقے کیلئے ان کی گراں خدمات پر پاکستان پیپلزپارٹی گلگت بلتستان خراج تحسین پیش کرتی ہے ۔امجد ایڈووکیٹ نے کہا کہ مرحوم ظفر حیات پال کے لواحقین کے غم کے اس گھڑی میں تمام پیپلزپارٹی کے کارکن و رہنماء برابر میں شریک ہیں اور ان کیلئے دعا گو ہیں کہ اللہ پاک مرحوم کو جور رحمت میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے اور پسمانداگان کو صبر و جمیل عطاء کرے ۔آمین