جی بی کو آئینی حقوق دینا کھیلا ڑیوں اور اناڑیوں کی بس کی بات نہیں شاہد اللہ خان ایڈووکیٹ

جی بی کو آئینی حقوق دینا کھیلا ڑیوں اور اناڑیوں کی بس کی بات نہیں (شاہد اللہ خان ایڈووکیٹ
گلگت (نما ئند ہ خصوصی )پیپلز لائر زفورم گلگت بلتستان کے سینئر نا ئب صدر شاہد اللہ خان ایڈووکیٹ نے کہا کہ گلگت بلتستان کو آئینی حقوق دینے کے لئے سیا سی بصیرت اور سیاسی تر بیت یافتہ لیڈر کی ضرورت ہے جو بلاول بھٹو کے اندر موجود ہیں، جی بی کو آئینی حقوق دینا کھیلا ڑیوں اور اناڑیوں کی بس کی بات نہیں ۔ ان خیالات کا اظہا ر ہفتے کے روز انہوں میڈیا کے نما ئندوں سے خصو صی گفتگو کرتے ہو ئے کیا ۔ انہوں نے کہا مرد حر آصف علی زرداری کو جھوٹے الزامات کے بنیا د پر گرفتار کیا گیا تو پورا پاکستان جام ہو جا ئے گا اور پیپلز پارٹی کا ہر کارکن سڑکوں پر نکل آئیگا ۔ پیپلز پارٹی ہمیشہ سے امروں اور ڈکٹیٹروں سے لڑتے ہوئے آئی ہے اور آئندہ بھی انشاء اللہ جعلی کھیلا ڑیوں ا ور پاپیٹ حکمرانوں کا ڈٹ کے مقابلہ کرے گی۔شا ہد اللہ نے کہا گلگت بلتستان میں آج تک جتنے اصلاحات ہوئے ہیں وہ شہید عوام ذوالفقار علی بھٹو ، شہید جمہوریت محتر مہ بے نظیر بھٹو اور مرد حر آصف علی زرداری کی مرحون منت ہے۔انہوں نے کہا گلگت بلتستان کے بیس لاکھ عوام سمیت پوری پاکستان کی قوم شہید رانی کے بیٹے بلاول سے آس لگائی ہوئی ہے اورجب بھی بلاول وزیر اعظم بن جائیں گے گلگت بلتستان کو صوبہ بنا کر دم لیں گے۔

Sharing is caring!

About admin

Daily Mountain Pass Gilgit Baltistan providing latest authentic News. Mountain GB published Epaper too.