پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن ایک ہی سکے کے دو روخ ہیں انجینر ندیم عباس

گلگت ( پ۔ر) پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کے رہنما انجینر ندیم عباس نے اپنے اخبار ی بیان میں کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن ایک ہی سکے کے دو روخ ہیں ۔ ستر سالوں سے ان دنوں سیاسی جماعتوں نے گلگت بلتستان کے عوام کو مایوسی کے سوائے کچھ نہیں ۔ تین تین دفعہ وفاق میں حکومت میں آنے والوں نے گلگت بلتستان کو آیئنی حقوق کے نام پر عوام کو دھوکا دیا ۔ اب تحریک انصاف سے مطالبات کر رہے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ وفاق کے بعد احتساب کا عمل گلگت بلتستان میں بھی شروع ہو گا ۔ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی میں کرپشن کرنے والے بہت جلد مناور جیل میں ہونگے ۔ مسلم لیگ ن والے صرف اخبارت میں پیپلزپارٹی کے خلاف بیانات دیں رہے مگر عملی طور پر قانونی کاروائی نہیں کر رہے ہیں ۔ وفاق میں احتساب کے عمل شروع ہوتے ہی پیپلزپارٹی والے گلگت بلتستان میں گورنز کے ساتھ ملاقاتیں کر کے تحریک انصاف سے حمایت حاصل کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں ۔ تحریک انصاف والے کرپشن کرنے والے عناصر کو کبھی معاف نہیں کرینگے

Sharing is caring!

About admin

Daily Mountain Pass Gilgit Baltistan providing latest authentic News. Mountain GB published Epaper too.