گلگت (پ،ر)ترجمان صوبائی حکومت فیض اللہ فراق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ڈیم متاثرین کی آباد کاری کیلئے وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کی ہدایات پر چیف سیکرٹری کی سربراہی میں ڈپٹی کمشنر دیامر امیر اعظم حمزہ نے دیامر کی عوام ایک پیچ پر لانے کیلئے جو کردار ادا کیا ہے وہ لائق تحسین ہے.اباد کاری کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر دیامر با اختیار ہے جس کی پشت پر صوبائی حکومت کهڑی ہے کسی بھی قسم کی نئی کمیٹی نہیں بنائی گئی ہے. پرانی کمیٹی میں کمشنر دیامر ڈویزن رحمان شاہ اور سیکرٹری داخلہ جواد اکرم اور ڈپٹی کمشنر دیامر سمیت کمشنر گلگت عثمان احمد بھی شامل ہیں 2007 ..2008 اور 2009 کے متاثرین وہ ہیں جنہوں نے اپنے گھر بار کی قربانی دے کر ڈیم کیلئے اپنے ابا واجداد کی قبریں تک قربان کیا ہے بعض کاروباری مافیاز حقیقی متاثرین کے ایشوز کو خراب کرنے پر تلے ہوئے ہیں جو کسی طور جائز نہیں صوبائی حکومت متاثرین ڈیم کے جائز حقوق پر کسی طور سمجھوتہ نہیں کرے گی.