گلگت (پ۔ر)گلگت بلتستان کے معروف کاروباری شخصیت حاجی قربان فیڈریشن اف پاکستان چیمبر اف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وائس پریزنٹ کے لئے یوناٹیڈ بزنس گروپ کی جانب سے نامزد کردیا گیا یوناٹیڈ گروپ پاکستان کا سب سے بڑا بزنس گروپ کہلاتا ہے ۔28دسمبر کو کراچی میں الیکشن ہونگے اس حوالے سے تاجر برادی کا کہنا ہے کہ حاجی قربان کی جیت یقینی ہے جس سے نہ صرف گلگت بلتستان کے تاجر برادری کے مسائل حل ہونگے بلکہ یہاں کی معشیت بھی ترقی کرے گی تاجروں کا کہنا ہے کہ فیڈریشن میں جی بی کو نمائندگی لینے پر حاجی قربان ی قائدانہ صلاحتیں اور محنت شامل ہے جس سے علاقے کو فائدہ ہوگا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حاجی قربان نے کہا کہ میری کوشش ہے کہ تاجر برادری کے مسائل کے لئے اپنی تمام صلاحتیں بروے کار لاوں گا اور ملک عزیز سمیت گلگت بلتستان میں جو مسائل درپیش ہے ان کے حل کے لئے متعلقہ اداروں کے ساتھ ملکر کر کام کرینگے جب تک بزنس کمیونٹی خوش نہیں ہوگی اس وقت تک معشیت بہتر نہیں ہو سکتی جس کے لئے پہلے سے کوشاں تھا اور ائندہ بھی کام کرتا رہوں گا۔