صوبائی حکومت ہنگامی بنیادوں پرمحکمہ سیاحت کے تمام مالی اور انتظامی امور کونسل سے اسمبلی کو منتقل کرے اور کونسل کے پاس موجود سیاحت کی تمام بجٹ کا باریک بینی سے جائزہ لیا جائے
سیاحتی سیزن کے شروع ہونے سے قبل رولز آف بزنس میں کی جانے والی ضروری ترامیم کا عمل مکمل کیا جائے اور پندرہ مارچ سے قبل محکمہ سیاحت مکمل فعال ہو اور اپنی خدمات فراہم کرے
اسلام آباد (مونیٹن پاس نیوز) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان نے محکمہ سیاحت گلگت بلتستان کے تمام تر اختیارات گلگت بلتستان کونسل سے گلگت بلتستان اسمبلی کو منتقل ہونے کے بعد وزیر سیاحت گلگت بلتستانمحکمیکے اعلیٰ افسران اور گلگت بلتستان کونسل کے سرکردہ افسران سے ایک خصوصی ملاقات کی ہے جس میں انھوں نے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کے صوبائی حکومت ہنگامی بنیادوں پر کام کرتے ہوئے محکمہ سیاحت کے تمام مالی اموراور انتظامی امور کونسل سے اسمبلی کو احسن طریقے سے منتقل کرے اور کونسل کے پاس موجود محکمہ سیاحت کی تمام رقم بجٹ کا باریک بینی سے جائزہ لیا جائے اور گلگت بلتستان کو پہا ڑوں اور سیاحت کی مد میں حاصل ہونے والی سالانہ رقم سے حکومت گلگت بلتستان کو آگاہ کیا جائے انھوں نے مزید کہا کے سیاحتی سیزن کے شروع ہونے سے قبل ضروری قانون سازی کا عمل اور رولز آف بزنس میں کی جانے والی ضروری ترامیم کا عمل مکمل کیا جائے اور کوشش کی جائے کہ پندرہ مارچ سے قبل محکمہ سیاحت گلگت بلتستان مکمل فعال ہو اور اپنی خدمات فراہم کرے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس امر کو بھی یقینی بنایا جائے کہ گلگت بلتستان آنے والے سیاحوں کی ہیلتھ اور لائف انشورنس کا عمل شفاف اور تیز تر ہو سیا حوں کو بہترین رہائشی سہولیات فراہم کرنے کے لیئے ہوٹل مالکان کو پابند کیا جائے ہوٹلوں کی رجسٹرئشن اور ریگولائیزئشن کا عمل بھی مکمل کیا جائے انہوں نے مزید کہا کہ سیاحوں کی رہنمائی اور تیز تر معلومات کی فراہمی کے لیےء بھی ٹھوس اقدامات کیئے جائیں تاکہ عوام اور سیاحوں کو اختیارات کی منتقلی کے آثار نظر آےءں اور انہیں سھولیات کی فراہمی میں فرق محسوس ھو سکے۔اس اجلاس میں وزیر سیاحت گلگت بلتستان فدا خان ،سیکریٹری سیاحت جی بی،سیکریٹری سروسز جی بی ،سیکریٹری برائے وزیر اعلیٰ اور گلگت بلتستان کونسل کے متعلقہ افسران شریک تھے ۔