دیامر  تعلیم کی راہ میں آگے بڑھ رہا ہے،فورس کمانڈر

 

علم کی اہمیت اور افادیت لوگوں کے اندد موجود ہے،تحریک علم روشن ہورہی ہے،وفد سے گفتگو
آرمی کے جانب سے دیامر سے قابل اور ہونہار طلبا کو غربت میرٹ کی بنیاد پہ مفت تعلیم دی جائیگی
چلاس(محمدقاسم)فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جنرل احسان محمود نے کہا ہے کہ دیامر تعلیم کی راہ میں آگے بڑھ رہا ہے۔علم کی اہمیت اور افادیت دیامر کے لوگوں کے اندد موجود ہے۔دیامر میں تحریک علم روشن ہورہی ہے دیا جلایا تو دیے سے دیے جلتے رہیں گے اور علم کا چراغ روشن رہے گا۔ایف سی این اے ہیڈ کواٹر گلگت میں سماجھی شخصیت فرید اللہ ایڈوکیٹ کی قیادت میں دیامر یوتھ مومنٹ کے نمائندہ وفد ”ضلع دیامر کا تعلیمی جرگہ” منعقد ہوا اس موقع پہ انہوں نے کہا کہ تعلیی جرگہ کا بنیادی مقصد دیامر سے تعلیمی پسماندگی کے خاتمے کے لیے تمام تر اقدامت اٹھائے جائیں گے۔آج ایک پودا لگا دیا ہے امید ہے کہ ایسی جوش و جذبے کے ساتھ یہ پورا ایک تناور درخت بن جائگا۔اس درخت کے پھول کی خوشبو سے پورا دیامر معطر ہوگااور پھل سے پورا علاقہ مستفید ہوگا۔یہاں کے نوجوانوں طلبا اور طالبات میں خداداد صلاحیتوں کا خزانہ موجود ہے ان کی بہتر انداز میں تربیت کی جائے تو خطے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا کر ملک کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ پاک آرمی کے جانب سے دیامر سے قابل اور ہونہار طلبا کو غربت میرٹ کی بنیاد پہ مفت تعلیم دی جائیگی۔ان طلبا کو آرمی پبلک سکول گلگت،پبلک سکول اینڈ کالج گلگت اور ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں مفت تعلیم کہ سہولت دی جائیگی اور آئی ایس ایس بی ٹسٹ کی تیاری کے لئے دیامر کے اہل طلبا کو خصوصی تربیت دی جائگی اور زیور تعلیم سے آراستہ کیا جائگا انھوں نے کہا کہ تعلیم کے میدان میں آگے بڑھنے اور دیگر اقوام کا مقابلہ کرنے کے لئے مقامی کمیونٹی کو آگے بڑھنا ہوگا حصول علم کے لئے اپنے بچوں کو علم کے لئے وقف کرنا ہوگا۔معاشرے کی تعمیر و ترقی میں کمیونٹی کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا دیامر کے رسم رواج کلچر کے مطابق مزید ہوم سکول کا قیام عمل میں لایا جا یگا۔اور دیامر کے کلچرل کو عزت دیتے ہوئے آگے بڑھیں گے۔جبکہ دیامر میں فوجی فاونڈیشن کے قیام کے لئے فاونڈیشن کے ذمے داروں سے رابطہ کیا جائگا۔۔اس موقع پہ انھوں نے وفد میں موجود تمام اراکین سے تعلیمی نظام میں بہتری کے لئے فردا” فردا” رائے لی۔اور حصول علم کے لئے اپنے تمام تر توانائیاں صرف کرنے پہ دور دیا۔ اس موقع پر ترجمان صوبائی حکومت گلگت بلتستان فیض اللہ فراق نے دیامر کے تعلیمی مسائل اور انکے حل کے لئے ٹھوس تجاویز اور آرا پیش کئے جبکہ سکریٹری ایجوکیشن گلگت بلتستان ظفر وقار تاج ایڈیشنل سکریٹری ایجوکیشن نجیب اللہ ڈاریکٹر ایجوکیشن دیامر ڈویزن عبد الحکیم ڈی ڈی ایجوکیشن دیامر فقیراللہ بھی موجود تھے سکریٹری ایجوکیشن گلگت بلتستان ظفر وقار تاج نے ضلع دیامر کا تعلیمی جرگہ کے شرکاء کو دیامر کے تعلیمی مسائل پہ کھل کے روشنی ڈالی زیر بحث مسائل کے حل کے لئے ٹھوس اور ہنگامی بنیادوں اقدامات اٹھائے جائیں گئے۔وفد میں فرید اللہ ایڈوکیٹ کی قیادت میں دیامر یوتھ مومنٹ کے صدر شبیر احمد قریشی شریف شاہ حبیب الرحمان مجید فیاض دیامر رائٹر فورم کے صدر حلیم فیاصی کے علاوہ دیامر کے مخلتف علاقے داریل تانگیر گوہرآباد اور چلاس سے نوجوانوں نے شرکت کی۔

Sharing is caring!

About admin

Daily Mountain Pass Gilgit Baltistan providing latest authentic News. Mountain GB published Epaper too.