استور، رحمان پور میں برفانی تودہ گرنے سے 2کلومیٹر تک روڈ بلاک

استور، رحمان پور میں برفانی تودہ گرنے سے 2کلومیٹر تک روڈ بلاک
رٹو،رحمان پور،تریشنگ ،چورت کا استور ہیڈکورٹر سے زمینی راستہ مکمل طور پر بند ہوگیا ،عوام کو مشکلات
برف فانی تودہ سے قریب ہی گاوں کے مکانات اور زرعی زمین بھی تباہ ہوچکی ہیں، دریائے بھی چوبیس گھنٹے تک بند رہا
استور(ارشادملک) استور کے بالائی علاقے رحمان پور یونین کے قریب ڈاگاٹ کے مقام پر گزشتہ 4 روز قبل گوریکورٹ ٹو راٹو روڈپر 30 سالہ تاریخ میں سب سے بڑابرف فانی تودہ گرنے سے دو کلو میٹر تک روڈ بلاک ہو گیا جس کی وجہ سے بالائی علاقے رٹو،رحمان پور،تریشنگ ،چورت کا استور ہیڈکورٹر سے زمینی راستہ مکمل طور پر بند ہوگیا سرکاری مشنری چار دنوں سے روڈ پر کام کر رہی ہیں علاقے کی عوام برف کو ہٹانے کے لئے تعاون کریں ڈپٹی کمشنر استور ولی خان کی عوام سے مددکی ا پیل اگر عوام نے تعاون نہ کیا تو روڈ کھولنے میں مزید وقت لگے گا اس موقع پرموجود عوام کا کہنا تھا تاریخ میں پہلی بار اس قدرہیوی برف فانی تودہ گرنے سے قریب ہی گاوں کے مکانات اور زرعی زمین بھی تباہ ہوچکی ہیں جبکہ دریائے استور چوبیس گھنٹے تک بند بھی رہا ہیں جس پر ڈپٹی کمشنر استور نے برف نکلنے کے بعد مالی تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی ہے جبکہ ڈی سی کے ہمراہ محکمہ جنگلات کے ڈی ایف او زاہداللہ،اے سی شونٹر ،میڈیا کے نمائندے اور محکمہ بی اینڈ آر کے ایکسین محمد یونس اور لیگل ایڈوائز بھی ہمراہ تھے۔

Sharing is caring!

About admin

Daily Mountain Pass Gilgit Baltistan providing latest authentic News. Mountain GB published Epaper too.