وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کا ایئرچیف مارشل مجاہد انورکو ٹیلی فون۔ گلگت بلتستان حکومت اور عوام کی جانب سے دشمن کو منہ توڑ جواب دینے پر سکواڈن لیڈر حسن صدیقی اور پاک فضائیہ کی شاندار کارکردگی پر خراج تحسین پیش کیا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے ایئر چیف مارشل مجاہد انور سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک فضائی نے ہر جنگ میں پاکستان کی دفاع میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ پاکستان کی دفاع اور دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔بھارت کی حالیہ جارحیت کیخلاف بھرپور جواب دے کر پاک فضائیہ نے گلگت بلتستان اور پاکستان کے عوام کے دل جیتے ہیں۔ ایئرچیف مارشل مجاہد انور نے پاک فضائیہ کی کارکردگی کو سراہنے پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن اور گلگت بلتستان کے عوام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاک فضائیہ دشمن کے عزائم کو ناکام بنانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے گلگت بلتستان کے عوام سے دعا کی اپیل کی ہے۔ جس پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ گلگت بلتستان کے عوام اپنی افواج کی کامیابی خصوصاً پاک فضائیہ کیلئے خصوصی دعا گو ہیں۔