لوگوں کثیر تعداد نے شرکت کی ریلی جمعہ کے فورا بعد نکالی گئی اور مہدی آباد بازار میں اختتام پذیر ہو
ہندوستان کی گلگت بلتستان کے عوام ان کو ایسا سبق سکھائے گا کہ نسلوں تک یاد رکھا جائے گا ،محمد تقی تقوی
کھرمنگ( روح اللہ عابدی) سول سوسائٹی کھرمنگ اور باب العلم کمیٹی کی جانب سے مہدی آباد میں افواج پاکستان کی حمایت اور پاکستان زندہ باد ریلی کا انعقاد جس میں سول سوسائٹی کے علاوہ لوگوں کثیر تعداد نے شرکت کی ریلی جمعہ کے فورا بعد نکالی گئی اور مہدی آباد بازار میں اختتام پذیر ہوا ریلی کے شرکا نے پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے جس پر پاکستان زندہ باد پاک فوج زندہ باد اور ہندوستان مردہ باد کے نعرئے لکھے ہوئے تھے اس کے علاوہ ریلی میں شریک لوگوں نے ہندوستان کے خلاف شدید نعرہ بازی کی ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے باب العلم کے چیرمین علامہ محمد تقی تقوی نے کہا کہ اس وقت مودی سرکار آیندہ الیکشن میں جیتنے کے لئے پاگل پنی کا مظاہرہ کر رہے ہیں ان کو یہ بھی معلوم نہیں کہ بارڈر پار گلگت بلتستان کے عوام ہندوستان کو سبق سکھانے کے لئے مکمل تیار ہے اور جذبے حب الوطنی سے سرشار پاک فوج کے ساتھ مل کر لڑنے کو تیار ہے انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان نے جب بھی میلی آنکھوں سے پاکستان کو دیکھنے کی کوشش کی تو گلگت بلتستان کے عوام ان کو ایسا سبق سکھائے گا کہ نسلوں تک یاد رکھا جائے گا