KIUمیں ویکینڈگریجویٹ پروگرام میں داخلوں کیلئے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد
گلگت ( پ ر) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی نے ویکینڈ گریجویٹ پروگرام کے تحت سمسٹر بہار ایم ایس میں داخلوں کے لئے طلبہ و طالبات سے انٹری ٹیسٹ لے لیا ۔انٹری ٹیسٹ میں طلبہ و طالبات کی شرکت دیکھنے کے قابل تھی ۔KIUنے ایم ایس کے مختلف پروگرامز میں داخلوں کا اعلان 21جنوری 2019میں کیاتھا۔اعلان کے مطابق طلبہ وطالبات سے انٹری ٹیسٹ لیاگیا۔KIUشعبہ سٹوڈنٹس افیئرز کے مطابق انٹری ٹسٹ میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کی پہلی میرٹ لسٹ 11مارچ کو آویزاں کی جائے گی میرٹ پر اترنے والے طلبہ وطالبات سمسٹر فیس 11 سے 15 مارچ تک جمع کراسکیں گے ۔جبکہ دوسری میرٹ لسٹ18مارچ کو آویزاں کی جائے گی ۔دوسرے میرٹ لسٹ میں شامل طلباء اپنی سمسٹر فیس 18سے 21مارچ تک جمع کرواسکیں گے۔ کلاسز کا آغاز 24مارچ سے ہوگا۔جبکہ ماسٹر پروگرام میں داخل ہونے والے سمسٹر بہار کے طلباء کی کلاسز 5مارچ سے ہونگی۔