عابد حسین غذر پریس کلب کے انفارمشین سیکریٹری اوریونین کے جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے،غلام نبی سینئر نائب صدار منتخب ہوگئے
اداروں سے ملکر رابطہ بڑھانے اور قلم کے ذریعے علاقے کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار کرنا ہے،نومنتخب صدر غذر پریس کلب جاوید اقبال
غذر (محمدایوب) غذر پریس کلب اور یونین آف جرنلسٹ کے سالانہ انتخابات منعقد ہوئے۔صدارتی انتخابات کے اس ڈوڑ میں چار مضبوظ امیدوار میدان میں اترے جن میں سنیئر صحافی جاوید اقبال،فروز خان،ہدایت شاہ،اور راجہ عادل غیاث شامل تھے۔پولنگ سے پہلے ہدایت شاہ اور راجہ عادل غیاث دسربردار ہوگئے جبکہ فروز خان اور جاوید اقبال میں کانٹے دار مقابلہ ہوا۔پولنگ صبح گیارہ بجے شروع ہوا اور دو بجے تک جاری رہا۔جاوید اقبال 8 ووٹ لے کر صدر منتخب ہوئے جبکہ فروز خان 7 ووٹ لے کر دوسرے نمبر رہے۔ہدایت شاہ بلامقابلہ غذر پریس کلب کے جنرل سیکریٹری ‘ اور عابد حسین غذر پریس کلب کے انفارمشین سیکریٹری اور غذر یونین آف جرنلسٹس کے جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔ اسی طرح سینر صحافی غلام نبی غذر پریس کلب کے سینر نائب صدر ‘ معراج علی عباسی نائب صدر اور سلیم شرین پریس کلب کے فنانس سیکریٹری منتخب ہوئے۔ یونین آف جرنلسٹس میں کریم رانجھا سینر وائس پریذڈنٹ تعلیم شاہ اور آکبر حسین کو وائس پریذڈنٹ جبکہ نیت ولی کو فنانس سیکریٹری منتخب کیا گیا۔سالانہ انتخابات میں الیکشن کمشنر کے فرائص سینر صحافی دردانہ شیر انجام دیا جبکہ سابق صدر و سینر صحافی یقعوب عالم طائی نے الیکشن کمشنر ممبر کے طور پر خدمات سرانجام دئے اس موقع پر نومنتخب صدر غذر پریس کلب جاوید اقبال نے تمام دوستوں کا اور الیکشن کمشنر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ جمہوری انداز میں انتخابات ہونا سب کی کامیابی ہے سب ملکر غذر کے صحافیوں کے مسائل کے حل کے لیے کوشیش کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اداروں سے ملکر رابطہ بڑھانے اور قلم کے ذریعے علاقے کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار کرنا ہے۔ سینر صحافی فیروز خان نے منتخب صدر جاوید اقبال کو مبارکباد دی اور کہا کہ ہار جیت جہموری عمل ہے سب نے ملکر غذر پریس کلب کی تعمیر و ترقی اور صحافیوں کے مسائل کے حل کے لیے مستقبل میں ملکر کام کرینگے۔ الیکش کمشنر دردانہ شیر نے کہا کہ تمام ممبران نے بھر پور انداز میں الیکش میں حصہ لیا اور ضلعی ہیڈ کوارٹر اور دیگر آضلاع کے ممبران کو علاقے کی تعمیر و مثبت رپورٹنگ کے لیے اپنا کلیدی کردار ادا کرے