سینئر وزیر اختیارات کا ناجائز استعمال کر رہے ہیں،خدیجہ اکبر
مطالبات حل نہیں ہوئے تو حقوق کیلئے لانگ مارچ کریں گے ،رہنماء پیپلزپارٹی
اسلام آباد(مونٹین پاس نیوز) پیپلز پارٹی خواتین ونگ بلتستان ڈویژن کی سیکریٹری اطلاعات خدیجہ اکبر نے کہا کہ سینئر وزیر حاجی اکبر تابان اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کر رہے ہیں روندو(شکور اباد)کی زمینوں پہ ملکیت کا غلط دعوءٰ کر کے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوے ذمینیں اپنے لئے حاصل کرنا چاہتے ہیں وزیر موصوف اور ان کی ٹیم کی جانب سے اس وقت زمین جن کے قبضے میں ہیں ان پر دباو ڈال کر زمین خالی کرنے کا کہا جا رہا ہے انتظامیہ بھی خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، وزیر اعلی گلگت بلتستان کو چاہیے کہ وہ اپنے وزیر موصوف کے اس طرح کے دھندوں کے خلاف کاروائی کریں اور غریبوں کو آرام سے جینے کا حق دیں اگر ایسا نہیں ہوا تو یہاں کے علاقہ مکین کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ فورس کمانڈر گلگت بلتستان کی طرف اپنے حقوق حاصل کرنے کے لئے لانگ مارچ کرینگے۔انہوں نے مزید کہا کہ 50 سال پہلے سے یہ ذمین متعلقہ لوگوں کے قبضے میں آج اکبر تابان سکردو سے رندو آہ کر جالی انتقالات دیکھا کر ذمیں پر قابض ہونا چاہتا ہے مگر ہم ایسا ہونا نہیں۔دینگے اقتدار کے نشے میں دھند ہو کر اگر غریب عوام کے حقوق سلب کرنے کی کوشش کی گئی تو پیپلز پارٹی گلگت بلتستان سخت احتجاج کرے گی