حفیظ الرحمن نے ن لیگ کو اشرف صدا اور فاروق میر کی حد تک محدود کر کے رکھ دیا ہے پیپلز پارٹی گلگت بلتستان

گلگت(پ،ر) پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ ،سنیر نائب صدر جمیل احمد صوبائی سیکریٹری اطلاعات سعدیہ دانش نے کہا کہ حفیظ الرحمن گلگت بلتستان کا چراغشاہ بن گیا ہے حفیظ نے جو جلسی کیا ہے اس طرح کی جلسیاں چراغشاہ دیامر میں روزانہ کی بنیاد پر کرتا ہے حفیظ الرحمن پیپلز پارٹی پر تنقید کرنے کے بجاے اپنی جماعت کو سنھبالے کیونکہ ن لیگ کو اشرف صدا اور فاروق میر کی حد تک محدود کر کے رکھ دیا ہے مشرف نے جتنا نقصان مسلم لیگ ن کو نہیں پہنچایا تھا اتنا نقصان حفیظ نے پہنچایا ہے جلسے بلتستان اور دیامر کی قدآور شخصیات نے جلسے میں شرکت ہی نہیں کی دیامر اور بلتستان کے ایک وزیر بؑی جلسے میں موجود نہیں تھے حفیظ الرحمن اب عوامی مقبولیت کھو چکے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ حفیظ نے جب چار سالہ کارکردگی کے لئے وزراء کا اجلاس بلایا تو کسی بھی ذمہ دار وزیر نے شرکت نہیں کیا حفیظ الرحمن عملاً ختم ہو چکے ہیں انشا اللہ جب سپریم اپلیٹ کورٹ میں فل بینچ بیٹھے گا تو اس دن حفیظ جعلی ڈگری کیس میں نااہل ہو جاے گا انہوں نے مزید کہا کہ نوکریاں بھیچنا کوئی بری بات نہیں ن لیگ نے گلگت بلتستان کی عزتوں کو نیلام کیا حفیظ لرحمن نے ساتھ ساتھ ٹھیکے بھی سرعام فروخت کئے نوکریوں میں کسی غریب آدمی کا بلا ہوا ہوگا لیکن حفیظ الرحمن نے خاص مافیے کے ذریعے کرپشن اور لوٹ مار کیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ گلگت بلتستان سے مکمل ختم ہو چکی ہے اب نظریاتی لوگ بھی حفیظ الرحمن کی وجہ سے ن لیگ سے نفرت کر رہے ہیں اور اندرونی بغاوتیں کر رہے ہیں حفیظ الرحمن اب جتنا بھی جھوٹ بھولیں اب ن کا گلگت بلتستان سے نام مٹ چکا ہے انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان میں موجودہ صورت حال میں ٹھکیوں میں بھی حفیظ ہاتھ پاوں مارنا چاہتا ہے سلطان آبادپل پر جو ٹھکیدار پری ہوے ہیں ان کو ہٹا کر من پسند ٹھکیداروں کو پری کرنے کے لئے ورکس کے حکام کو دباو ڈال کر رہا ہے مگر اس بار ایسا ہونا نہیں دینگے اور شدید احتجاج کرینگے

Sharing is caring!

About admin

Daily Mountain Pass Gilgit Baltistan providing latest authentic News. Mountain GB published Epaper too.