تانگیر(نزاکت بنگش سے) پچاس ہزار آبادی والی وادی تانگیر کے ینگ جنریشن، بچے، سینکڑوں کی تعداد میں فالج جیسی موذی مرض میں مبتلا ہے، ذرائع کے مطابق تانگیر میں ایکسپائر ایشیاءے خوردنوش اور لوکل یعنی غیرمعیاری ادویات کی شدت سے فروخت جاری ہے جس باعث وادی تانگیر میں فالج کی مرض تیزی سے پھیل رہی ہے۔ حکومت گلگت بلتستان، وزیراعلٰی، فورس کمانڈر، چیف سکریٹری اور ہیلتھ سکریٹری فوری طور پر فالج جیسی موذی مرض کی روک تھام اور مذید افراد متاثر ہونے سے بچانے کےلئے اقدامات اٹھائیں اور تانگیر سے فالج جیسی مرض کے خاتمے کےلئے فوری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کریں۔ میڈیکل کیمپ میں خصوصاً فالج سے متعلق جاننے والے ڈاکٹرز ہو تاکہ بروقت اس موذی مرض کا خاتمہ کیا جائے۔ یہ موذی مرض تانگیر میں تیزی کے ساتھ پھیل رہی ہے۔ کہیں گلگت بلتستان سمیت پوری پاکستان کی آبادی اس موذی مرض سے متاثر نہ ہو، مقامی آبادی میں تشوئش کی لہر دوڑنے لگے ہے اور مقامی صحافیوں کی وساطت سے ارباب اختیار سے اپیل کی ہے کہ خدارا اس موذی مرض کو روکنے کےلئے اقدامات کریں