ہنزہ(بیورورپورٹ)گواردر کے ایک فائیوسٹار ہوٹل میں دہشتگردی کا نشانہ بننے والے وادی ہنزہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان فرہاد برچہ کو آبائی قبرستان میں آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔ فرہاد برچہ گزشتہ دنوں گوادر پی سی ہوٹل پر دہشتگردوں کے حملے کے دوران چھوٹے ملازمین کو بچانے کی کوشش کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرگئے تھے۔ ان کی میت کراچی سے بذریعے جہاز گزشتہ روز راولپنڈی پہنچائی گئی جہاں سے براستہ قراقرم ہائی منگل کے روز آبادئی علاقے حسین آباد پہنچائی گئی تو علاقے میں گہرام مچ گیا۔ مرحوم کی نماز جنازے میں ڈی سی ہنزہ سمیت سیاسی و سماجی شخصیت نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔شہید فرہاد برچہ کی نماز جنازہ معروف سکالر و عالم دین خلیفہ قمر نے پڑھائی۔ان کی جست خاکی کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔ شہید کے لواحقین میں دو بیٹے اور بیوہ چھوڑ دی ہے۔مرحوم گزشتہ6 سالوں سے متعلقہ ہوٹل میں ملازمت کررہے تھے۔