سگے بھائی کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا

ایس پی دیامر محمد عمران کھوکھر کی خصوصی احکامات پر تشکیل کردہ پولیس آپریشنل ٹیم کا وادی کھنر میں کامیاب کاروائی,گزشتہ روز اپنے سگے بھائی کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق سابقہ آپسی رنجش کے بنا پر سگےبھائی کو قتل کرنے والے ملزم جمداد ولد محمد حسین ساکن کھنر کو ایک کامیاب کاروائی کے دوران گرفتار کر کے تھانہ منتقل کر دیا ہے۔ ملزم سے وقوعہ کے بابت پوچھ گچھ جاری ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف اپنے حقیقی بھائی محمد یوسف ولد محمد حسین کو بذریعہ اسلحہ آتشیں فائرنگ کرکے قتل کرنے کے جرم کے تحت، مقتول کے بیٹے عطیق اللہ کی مدعیت میں مقدمہ علت نمبر 26/2019 بجرم 302 PPC قائم کی جاچکی ہے۔

Sharing is caring!

About admin

Daily Mountain Pass Gilgit Baltistan providing latest authentic News. Mountain GB published Epaper too.