چلاس: سفارشی بنیادوں پر آساتذہ کا تبادلہ کرانے میں ناکام ہونے پر بعض علم دشمنوں نے ڈپٹی ڈاریکٹر ایجوکیشن فقیر اللہ کے دفتر میں گھس کر حملہ کیا اور سخت ہاتھا پائی ہوئی۔دفتر میں موجود لوگوں نے ڈپٹی ڈاریکٹر کا ساتھ دیا اور علم دشمن عناصر کو بھگا دیا۔اپنے من پسند سٹیشنوں پر تبادلہ کرانے کیلئے سیاسی لوگوں کا کندھا استعمال کرکے بعض آساتذہ محکمہ ایجوکیشن کو یرغمال بنانے کی کوشیش کررہے ہیں۔،آج نیاٹ سے تعلق رکھنے والے کچھ افراد نے محض اس وجہ سے ڈپٹی ڈاریکٹر ایجوکیشن پر حملہ کردیا کہ ڈی ڈی نے میرٹ پر آساتذہ کا تبادلہ کیوں کیا اور اُن کی سفارش کیوں نہیں مانی گئی. دیامر میں ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو یرغمال بنانے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی ضرورت ہے اور اُن سیاسی عناصر کے خلاف بھی جو ایسے کام چور آساتذہ کی پشت پناہی کررہے ہیں۔وزیر اعلی اور چیف سیکریٹری نوٹس لیں، اور حملہ آوروں کو فوری گرفتار کیا جائے۔ تھک نیاٹ سے تعلق رکھنے والے تمام آساتذہ کو تھک نیاٹ کے سکولوں میں ہی رکھا جائے، اپنے گھر کی دہلیز پر نہ پڑھاکر چلاس شہر میں پڑھانے کیلئے سفارشیں چلانے والے آساتذہ کی سفارشیں قبول نہیں کرنا چاہے۔