گلگت بلتستان حکومت نے 17 افسران کو اگلے گریڈ میں ترقی دے دی جن میں محکمہ صحت کے 12 محکمہ تعلیم کے 3 جنرل ایڈمنسٹریٹر کے ایک اور ورکس محکمے کے ایک افسر کو ترقی دے کر ٹوٹفیکش جاری کردیا۔
ترقی پانے والوں میں محکمہ صحت سے ڈاکٹر محمد بسم اللہ خان انیسویں سے بیسویں سکیل میں جبکہ ڈاکٹرسلسا بیل جہان،ڈاکٹر زمان شاہ،ڈاکٹر جاوید اختر،ڈاکٹر امان علی خان،ڈاکٹر عطا اللہ خان،ڈاکٹر غلام حسین،ڈاکٹر شبیر حسن،ڈاکٹر مظفر حسین،ڈاکٹر ابراہیم خلیل،ڈاکٹر محمود اقبا ل اور ڈاکٹر غلام حیدرکو اٹھارویں سے انیسویں سکیل میں ترقی دی گئی ہے اسی طرح محکمہ تعلیم کے محمد موسیٰ خان محمد اخلاص اور محمد مرتضیٰ کو اٹھارویں سے انیسویں جبکہ شیر علی،عبد الکریم اور فدا حسین کو انیسویں سے بیسویں سکیل میں ترقی دی گئی ہے سول سروسز کے راشد علی بھی انیسویں سے بیسویں اور محکمہ تعمیرات عامہ کے انجینئر جان نبی کی اٹھارویں سے انیسویں سکیل میں ترقی ہوئی ہے۔