مبارک سر باز خان
فرزند گلگت بلتستان سرباز خان (عمر 30 سال) نہ صرف گلگت بلتستان کے پہلے بلکہ پاکستان کے بھی بغیر آکسیجن دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والے پہلے پاکستانی کوہ پیما بن گئے. نیپال میں موجود دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ کی بلندی (8516 میٹر) ہے. ذرائع کے مطابق سرباز خان نے آج مؤرخہ 14 مئی 2019 کو صبح 9 بج کر 47 منٹ پر چوٹی سر کی. اور اس دوران ان کے ساتھ دنیا بھر کے 12 کوہ پیما ساتھ تھے جنہوں نے ملکر بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کی.
کوہ پیما سرباز خان نے کے ٹو اور ننگاپربت کو بھی بغیر آکسیجن کے سر کی ہے.
سرباز خان کا تعلق گلگت بلتستان کے ضلع ہنزہ کے مرکز علی آباد سے ہے. وہ پچھلے کئی سالوں سے اس شعبے سے جڑے ہوئے ہیں.