گلگت (پ.ر) پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی صوبای سکریٹری اطلاعات سعدیہ دانش نے کہا ہے کہ قراقرم یونیورسٹی کی فیسوں میں اضافہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ وفاقی حکومت نے پیپلزپارٹی کی سابقہ حکومت کی جانب سے ماسٹر اور ایم فل پروگرامات کی فیس معافی سیکم بھی ختم کر دی پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں گلگت بلتستان کے طلباء کی فیس وفاقی حکومت ادا کر رہی تھی مگر موجودہ تبدیلی سرکار نے یونیورسٹی کا بجٹ بھی کم کر کے سوچی سمجھی سازش کے تحت خطے کے طلباء کو تعلیم سے دور رکھنے کی سازش کی ہے انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان میں موجود تبدیلی سرکار کے کارندوں نے طلباء کی احتجاجی تحریک پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے پیپلز پارٹی یونیورسٹی میں فیسوں میں اضافہ کے خلاف جاری تحریک کی مکمل حمایت کا اعلان کرتی ہے.تبدیلی کے سونامی نے ایک طرف کمر توڑ مہنگائی کے ذریعے عوام کے منہ سے نوالہ چھینا ہے تو دوسری طرف فیسوں میں اضافہ کر کے نوجوانوں پر اعلیٰ تعلیم کے دروازے بند کئے جارہے ہیں جو کہ نوجوان نسل کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ کے مترادف ہے.دراصل نوجوانوں کو ڈی چوک کے دھرنے میں رکھنے والے تعلیم کی اہمیت سے بے خبر ہیں۔یہ کیسے حکمران ہیں جنکو عوام کی بنیادی ضروریات اور مشکلات کا علم ہی نہیں ہے