چلاس ( خصوصی رپورٹ ) قدرتی جنگل و جنگلی حیات سے مالامال کھنبری کھرن جنگل میں آگ لگ گئی جس سے چلغوزے کے قیمتی درختان اور ڈیڈ فالن کے نقصان کا اندیشہ ہے ۔محکمہ فارسٹ دیامر اپنے کم وسائل اور کم عملہ کے باوجود کھنبری میں لگی آگ قابو میں لانے کیلئے تمام تر کوششیں صرف کر رہے ہیں. سیکرٹری جنگلات گلگت بلتستان شاہد زمان چیف کنزرویٹر آف فارسٹ گلگت بلتستان ڈاکٹر زاکر حسین کی خصوصی درخواست پر فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جنرل احسان محمود خان نے خصوصی طور پر ہیلی کاپٹر فراہم کیا جس میں عسکری زمہ دران کے علاوہ سیکرٹری جنگلات شاہد زمان اور ڈی ایف او گلگت محمد افتخار نے متاثرہ علاقے کا فضائی جائزہ لے کر آگ کو قابو میں لانے کی حکمت عملی طے کی. یاد رہے کہ ان تمام صورت حال کی کنزرویٹر آف فارسٹ دیامر استور ڈویژن اجلال احمد خصوصی نگرانی کر رہے ہیں اور مزید حالات سے باخبر رہنے کیلئے کھنبری میں کنٹرول روم کا بھی قیام عمل میں لایا ہے جبکہ محکمہ کے اندر ایمرجنسی نافذ کر کے تمام سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئ ہیں ۔اس کے علاوہ ڈی ایف او داریل تانگیر محمد جاوید ڈی ایف او چلاس محمد جعفر اپنے ٹیم کے ہمراہ کھنبری جنگل میں موجود ہیں اور آگ کو قابو پانے میں مصروف عمل ہیں۔ ضلعی انتظامیہ دیامر خصوصا ڈی سی دیامر امیر اعظم حمزہ مقامی کمیونٹی اور اہلیانِ داریل سینکڑوں کی تعداد میں محکمہ فارسٹ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔ جنگل میں آگ لگنے کی وجوہات جاننے کیلئے کمیٹی قائم کر دی گئی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔